قومی خبریں

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 41 روپے کی کمی، نئی شرحیں آج سے نافذ

راجدھانی دہلی میں اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1762 روپے میں ملے گا۔ 2024 میں یکم اپریل کو 19 کلو والے ایل پی جی سلنڈر دہلی میں30.50  روپے، کولکاتا میں 32 روپے، ممبئی میں  31.50 روپے سستے ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

 

تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ 19 کلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے نافذ ہوں گی۔ قیمتوں میں کمی سے فوڈ اور کُکنگ کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ملے گا۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی 14 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1762 روپے میں ملے گا۔ یکم مارچ میں اس کی قیمت 1803 روپے تھی۔ وہیں ممبئی میں 19 کلوگرام والے ایک سلنڈر کی قیمت اب 1714.50 روپے (پہلے 1755.50 روپے)، کولکاتا میں 1872 روپے (پہلے 1913 روپے) اور چنئی میں 1924.50 روپے (پہلے 1965.50 روپے) ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اگر کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے اپریل پرائس ٹرینڈ پر نظر ڈالیں تو گزشتہ چھ سال میں تین بار قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اتنی ہی بار کم ہوئے ہیں۔ سال 2024 میں یکم اپریل کو 19 کلو والے ایل پی جی سلنڈر دہلی میں30.50  روپے، کولکاتا میں 32 روپے، ممبئی میں  31.50 روپے سستے ہوئے تھے۔ یکم اپریل 2023 کو بھی لوگوں کو تب راحت ملی تھی جب اس نیلے سلنڈر کی قیمت ایک جھٹکے میں 91.50 روپے کم ہوکر 2119.50 روپے سے 2028 روپے ہو گئی تھی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ کروڈ آئل کی گلوبل پرائس اور دیگر بازار عوامل کی بنیاد پر ہندوستان میں بھی تیل کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تیل اور گیس کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined