
فائل تصویر آئی اے این ایس
کرنل صوفیہ قریشی، ہندوستانی فوج کی ایک افسر جنہوں نے دنیا کو ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے’ آپریشن سندور ‘کے بارے میں بتایا تھا ان کو اس سال یوم جمہوریہ پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر کی منظوری کے بعد حکومت نے کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈل (VSM) دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
جب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کیے گئے ’آپریشن سندور‘کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی تھیں تو کرنل صوفیہ قریشی اور ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو کمانڈ سونپی گئی تھی۔ انہوں نے پڑوسی ملک کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور آپریشن کا مقصد دنیا کے سامنے ظاہر کیا۔
Published: undefined
کرنل صوفیہ قریشی سب سے پہلے اس وقت نمایاں ہوئیں جب انہوں نے ایک کثیر القومی فوجی مشق میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی اور ایسا کرنے والی ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔ وڈودرا، گجرات کی رہنے والی صوفیہ قریشی 1981 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ صوفیہ نے 1999 میں ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 2006 میں، اس نے افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوجی مبصر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پنجاب کی سرحد پر آپریشن پراکرم کے دوران ان کی خدمات پر انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی طرف سے ایک تعریفی خط ملا۔ شمال مشرق میں سیلاب کے دوران ان کے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی۔
Published: undefined
درحقیقت، اتوار یعنی25 جنوری کو وزارت دفاع نے صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد، بہادری کے اعزازات سے نوازے جانے والے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے فوجیوں اور افسران کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں، وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کل 133 افسران کو وششٹ سیوا میڈل (VSM) سے نوازا جائے گا۔ کرنل صوفیہ قریشی، ایک ہندوستانی فوج کی افسر جو ہندوستان کے’ آپریشن سندور‘ کے دوران نمایاں ہوئی، کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined