قومی خبریں

کولیجیم کی جسٹس قریشی کو تریپورہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

سپریم کورٹ کالجیم نے مرکزی حکومت کو گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عبدالحمید قریشی کو تر یپورہ ہائی کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اگرتلہ: سپریم کورٹ کالجیم نے مرکزی حکومت کو گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عبدالحمید قریشی کو تر یپورہ ہائی کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کولیجیم کی ایک دیگر سفارش کے تحت تر یپورہ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس چیف سنجے کرول کو بطورچیف جسٹس جھارکھنڈٹرانسفر کیا گیا تھا ،جس کے بعدکافی عرصہ سے یہ عہدہ خالی پڑ ا تھا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس ایس بوبڈے اورجسٹس این وی رمن پر مشتمل کولیجیم نے حکومت سے جسٹس قریشی کو مدھیہ پرد یش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقر رکرنے سفارش کی تھی جوکہ گجرات ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔ سرکاری ذرائع نے سپریم کورٹ کولیجیم کے سفارش کے حوالے سے کہاکہ حکومت کو بھیجی گئی سفارش کے دو مکتوبات اور دیگر مواد کے ساتھ چیف جسٹس آف انڈیا کو واپس بھیج دیے گئے تھے۔

Published: undefined

ان مکتوب پر کو لیجیم نے نظر ثانی کرنے کرکے 10 مئی کو دوبارہ سفارش کی کہ جسٹس قریشی کو تریپورہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔ جسٹس قریشی تریپورہ ہائی کورٹ کے پانچواں چیف جسٹس ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined