قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں سردی کا زور جاری، لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال، دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

دہلی-این سی آر میں سخت سردی کی وجہ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں شدید دھند نے صورتحال مزید ابتر بنا دی ہے۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے

دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا
دہلی میں دھند / فائل تصویر / سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں سخت سردی کی وجہ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر نظر آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق آئندہ دو روز میں درجہ حرارت میں دو ڈگری تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کو ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ سے کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

شدید دھند سے ریل کا سفر بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دہلی این سی آر آنے جانے والی کئی ٹرینیں دھند کی وجہ سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے، راجندر نگر نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر سے چل رہی ہے، ڈبرو گڑھ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس 1.5 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے، بنگلورو-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے، جبکہ لکھنؤ-نئی دہلی تیجس 2 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے۔

Published: undefined

لوگوں کو سردی سے بچنے کے لیے الاؤ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ لوگ مختلف مقامات پر الاؤ جلا کر راحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہلی این سی آر میں گزشتہ 10 دنوں سے دھند کا راج ہے۔ تاہم جیسے جیسے دن چڑھتا ہے دھند بھی صاف ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن فی الحال سردیوں میں کوئی راحت نہیں ہے۔

Published: undefined

.دہلی-این سی آر ان دنوں گھنی دھند کی چادر میں لپٹا ہوا ہے۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہوگئی ہے۔ ڈرائیورز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شدید سردی کے درمیان دہلی-این سی آر کی آب و ہوا بھی خراب ہو گئی ہے۔ دارالحکومت کے لوگ زہریلی ہوا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جمعرات کو اے کیو آئی 300 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined