قومی خبریں

بہار: پٹنہ، کشن گنج اور گیا کی سول کورٹ کو آر ڈی ایکس سے اُڑانے کی دھمکی، خالی کرائے گئے کیمپس

کشن گنج سول کورٹ کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے ۔ایس پی ساگر کمار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھمکی تمل ناڈو سے آئی ہے۔ پولیس فی الحال تفتیش کر رہی ہے۔ عدالت کے منیجر نے دھمکی کی تصدیق کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو</p></div>

فائل فوٹو

 

تصویر قومی آواز / وپن

بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے 3 اضلاع کی سول عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایک ہی دن میں پٹنہ، کشن گنج اور گیا کی سول عدالتوں کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ یہ پیغامات عدالتوں کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر تینوں عدالتی احاطوں کو خالی کرا لیا گیا۔

Published: undefined

پٹنہ میں اطلاع ملنے پر پیربہور تھانے کی پولیس، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔ عدالت کے احاطے میں ہرجگہ کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔ پٹنہ کی عدالت کو گزشتہ سال دو بار اسی طرح کی دھمکیاں ملی تھیں لیکن پولیس کو کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

Published: undefined

پٹنہ کے علاوہ کشن گنج سول کورٹ کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہاں بھی دھمکی ای میل کے ذریعے آئی ہے۔ دھمکی کے بعد سول کورٹ میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر کمار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھمکی تمل ناڈو سے آئی ہے۔ پولیس فی الحال تفتیش کر رہی ہے۔ عدالت کے منیجر نے دھمکی کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

گیا سول کورٹ میں جب بم ہونے کی افواہ پھیلی تو اچانک خوف و ہراس پھیل گیا۔ ای میل کے ذریعہ اطلاع ملی کہ جمعرات کو دوپہر 2.30 بجے عدالت کو آرڈی ایکس سے اڑا دیا جائے گا۔ یہ دھمکی آمیز پیغام عدالت کے سرکاری ای میل پرآیا۔ اس دھمکی کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا اور پورے احاطے کو خالی کرا لیا گیا۔ عدالت میں موجود تقریباً 10ہزار لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے عدالت کے احاطے کی جانچ شروع کردی۔

Published: undefined

ایڈوکیٹ مکیش کمار نے بتایا کہ عدالت کو آر ڈی ایکس سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ای میل دوپہر 2:30 بجے عدالت کے ای میل پرآیا تھا۔ اس میں میسنجر نے اپنی شناخت ایل ٹی ٹی ای بتایا ہے۔ دھمکی کے بعد عدالت کے پورے کیمپس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ عدالت کے احاطے میں کھڑی ججوں اور وکلاء کی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined