قومی خبریں

بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 4 افراد گرفتار

کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر دیا اور پیر کے روز آر آر نگر علاقہ سے تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>گرفتار / آئی اے این ایس</p></div>

گرفتار / آئی اے این ایس

 

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر دیا اور پیر کے روز آر آر نگر علاقہ سے تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گروہ کے چنگل سے 20 دن کے ایک بچے کو بچایا۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت کنن راماسوامی، مروگیشوری، ہیم لتا اور شرانیا کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

ملزمان سرخ رنگ کی سوئفٹ کار میں راجہ راجیشوری مندر کے نزدیک بچے کو فروخت کرنے آئے تھے۔ تاہم، سٹی سینٹرل کرائم برانچ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر کارروائی انجام دیتے ہوئے انہیں بچے کو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس معلوم کرنا چاہتی ہے کہ انہوں نے بچے کو کہا سے اٹھایا تھا، جسے وہ موتی رقم کے عوض فروخت کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ مہالکشمی نام کی ایک خاتون نے بچے کے عوض پیسے لئے تھے۔ آر آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، تاہم واقعہ کے تعلق سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined