قومی خبریں

دہلی میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:کیجریوال

دہلی کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے اور تمام سرکاری دفاتر میں گھر سے کام جاری رہے گا، تعمیراتی سرگرمیوں پر 14 سے 17 نومبر تک پابندی۔

فائل تصیور آئی اے این ایس
فائل تصیور آئی اے این ایس 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ریاست میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام اسکول ایک ہفتہ تک بند رہیں گے اور تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظرکل اپنے وزراء اور افسران کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔ اجلاس میں چار اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے اور تمام سرکاری دفاتر میں گھر سے کام جاری رہے گا۔ سرکاری دفاتر کے ملازمین ہنگامی کال پر دستیاب ہوں گے۔ گھر سے کام کرنے کے لیے پرائیویٹ دفاتر کو بھی ایڈوائزری بھیجی جائے گی۔ نیز 14 سے 17 نومبر کے درمیان تمام تعمیراتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے حالات خراب ہونے پر دہلی میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ ابھی اس کی تجویز سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم ابھی لاک ڈاؤن نہیں لگا رہے ہیں۔ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مرکزی حکومت سمیت تمام ایجنسیوں کو اعتماد میں لے کر ہی یہ سخت قدم اٹھائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ چند دنوں سے آلودگی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ایئر انڈیکس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 30 ستمبر تک دہلی کی ہوا تقریباً صاف تھی۔ ایئر انڈیکس 100 سے نیچے تھا جسے تسلی بخش حد سمجھا جاتا ہے۔ تب سے دہلی میں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی کے آس پاس کی ریاستوں میں کسان مجبور ہوکر پرالی جلارہا ہے اور اس کا دھواں دہلی میں آرہا ہے جس کی وجہ سے آلودگی بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں ہے اور ہمارا وہ مقصد بھی نہیں ہے۔ اس وقت دہلی میں آلودگی بڑھنے سے ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس سے کیسے نمٹا جائے اور دہلی کے لوگوں کو کیسے راحت پہنچائی جائےاس کے تعلق سے دہلی سکریٹریٹ میں ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ایک تجویز تھی کہ اگر حالات بہت خراب ہو جائیں تو کیا دہلی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ اس لاک ڈاؤن کا کیا مطلب ہو گا۔ ہم ابھی لاک ڈاؤن نہیں لگا رہے ہیں۔ ابھی ہم اس کے لیے ایک تجویز دے رہے ہیں اور ہم اس تجویز کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے ساتھ مرکزی حکومت سمیت تمام ایجنسیوں سے بات چیت کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم دہلی والوں نے ہمیشہ بڑی مصیبتوں کا بہت اچھے طریقے سے سامنا کیا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے سانس کا سوال ہے۔ یہ ہماری صحت اور زندگی کا سوال ہے۔ میں امید کرتا ہوں اور دہلی کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سب مل کر آلودگی کے اس مسئلے سے اچھی طرح نمٹیں گے۔ ہم یہ سخت قدم اٹھا رہے ہیں، یہ ہماری مجبوری ہے۔ دہلی والے بھی سمجھ جائیں گے کہ یہ ہماری مجبوری ہے اور یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ مرکزی حکومت اور دیگر ریاستی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ اب سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے۔ امید ہے کہ اس کا حل نکل آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined