فائل، تصویر سوشل میڈیا
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں اتوار (9 فروری) کو ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے 31 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ تصادم بیجاپور کے نیشنل پارک ایریا کمیٹی علاقے جنگل میں ڈی آر جی، ایس ٹی ایف اور بستر فائٹر کی مشترکہ ٹیم اور نکسلیوں کے درمیان ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع سے بڑی مقدار میں اے کے-47، ایس ایل آر، انساس رائفل، بی جی ایل لانچر سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد کیے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ نکسلیوں سے ہوئے تصادم میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں زخمی فوجی اب خطرے سے باہر ہیں۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں رواں سال نکسلیوں کے خلاف 4 بڑے تصادم ہوئے ہیں۔ پہلے تصادم میں 5، دوسرے میں 12، تیسرے میں 8 اور چوتھے میں 31 نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا۔ جب کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ 31 مارچ 2026 تک پورے ملک سے نکسلیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اگر گزشتہ 14 مہینوں کی بات کی جائے تو چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز نے 274 نکسلیوں کو تصادم میں ہلاک کیا ہے۔ وہیں اس دوران 1166 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا تو 969 نکسلیوں نے خود سپردگی کی۔ 2025 میں اب تک 81 نکسلیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جس میں سے 65 کا تعلق بستر ڈویژن سے تھا جس میں بیجاپور سمیت 7 اضلاع شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ سال چھتیس گڑھ میں الگ الگ تصادم میں سیکورٹی فورسز نے 219 نکسلیوں کو مار گرایا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندر راج پی کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب مختلف سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن پر نکل رہی تھی۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined