قومی خبریں

چھتیس گڑھ: وزیر داخلہ نے بھوپیش سے فون پر بیجاپور حملے کی تفصیلات حاصل کیں

بھوپیش بگھیل نے فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی افواج کے حوصلے بلند ہیں اور ماؤ نواز تشدد کے خلاف یہ لڑائی ہم جیتیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے پور: وزیر داخلہ امت شاہ نے آج وزیر اعلی بھوپش بگھیل سے فون پر گZشتہ روز ہوئے بیجا پور ماؤ نوازوں کے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بگھیل کو فون کرکے ان سے بیجاپور میں ماؤ نوازوں کے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے وزیر داخلہ کو بیجا پور میں ریاست اور مرکز کے حفاظتی دستوں اور ماؤ نوازوں کے مابین تصادم کی میدانی صورتحال سے واقف کرایا۔ انہوں نے فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی افواج کے حوصلے بلند ہیں اور ماؤ نواز تشدد کے خلاف یہ لڑائی ہم جیتیں گے۔

Published: undefined

امت شاہ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مل کر یہ لڑائی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو بھی ضروری مدد ہوگی وہ ریاستی حکومت کو دی جائے گی۔ انہوں نے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو جائے واقعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ماؤ نواز تشدد سے متاثرہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کام سے گاؤں کے لوگوں کا ماؤ نوازوں کی جانب رجحان ختم ہو رہا ہے اور وہ مسلسل ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات اندرونی گاؤں تک قابل رسائی بن رہی ہیں اور ماؤ نواز نظریے سے لوگ دور ہو رہے ہیں۔ جس سے بوکھلاکر ماؤ نواز اس طرح کے حملے کرکے اپنی موجودگی درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined