قومی خبریں

میرٹھ میں کورونا متاثرین کی لاشیں بدلیں، آخری رسومات ادا کرنے کے وقت انکشاف

ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیئے جانے پر ضلع مجسٹریٹ انل ڈینگرا نے فوری طور پرمعاملہ کی جانچ کے لئے ایک ٹیم قائم کی، جس میں اے ڈی ایم سٹی اجے کمار تیواری اور سی ایم او ڈاکٹر راجکمار کو شامل کیا گیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

میرٹھ: میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میموریل میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی لاپرواہی کے سبب کورونا متاثرین کی لاشیں آپس میں بدل گئیں اور آخری رسومات کے دوران معاملے کا انکشاف ہوا۔ اس معاملہ میں ضلع مجسٹریٹ نے ایک اعلی سطحی جانچ کمیٹی قائم کرتے ہوئے جانچ میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے مطابق میرٹھ میڈیکل کالج اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل مودی نگر کے گروچن اور میرٹھ کے یشپال کی موت ہوگئی تھی۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم ہاوس میں پیک کی گئیں اور اس کے بعد ان کے رشتہ داروں کو آخری رسومات کے لئے دے دی گئیں۔

Published: undefined

میڈیکل کالج کے ڈاکٹر لوکیش نے بتایا کہ یشپال کے رشتہ داروں کے پاس گروچن کی لاش پہنچ گئی تھی جن کی آخری رسومات آج ادا کردی گئیں جبکہ گروچن کے گھر والوں کے پاس یشپال کی لاش پہنچی جہاں آخری دیدار کے دوران لاش بدل جانے کا پتہ چلا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک صفائی ملازم نے نشہ میں لاش پر چسپاں کی جانے والی چٹیں بدل دی تھیں، جس سے لاشیں آپس میں بدل گئیں۔

Published: undefined

ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیئے جانے پر ضلع مجسٹریٹ انل ڈینگرا نے فوری طور پرمعاملہ کی جانچ کے لئے ایک ٹیم قائم کی، جس میں اے ڈی ایم سٹی اجے کمار تیواری اور سی ایم او ڈاکٹر راجکمار کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈینگرا نے واضح طورپر کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی او ر ایسی لاپرواہی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined