قومی خبریں

مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے: سدارمیا

سدارمیا نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ کھانا پکانے کے ایندھن، لوہے اور سیمنٹ کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ نریندر مودی کی حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے کہا کہ ان کی پارٹی مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے ایندھن کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ سدارمیا نے یہاں اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مرکزی حکومت کی طرف سے ایندھن کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافہ کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آخری بار مرکزی حکومت نے نومبر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ اس کے تین مہینے بعد پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد ایندھن کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ یہ خیال درست ثابت ہوا اور حکومت نے انتخابات مکمل ہوتے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 80 پیسے، ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

سدارمیا نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ کھانا پکانے کے ایندھن، لوہے اور سیمنٹ کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی تو کھاد، اشیائے خوردونوش اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔ جس کا بوجھ عام لوگوں پر پڑے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کارپوریٹ گھرانوں کے لیے ٹیکس کم کر رہی ہے اور عام لوگوں پر زیادہ ٹیکس لگا رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے میری مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لے تاکہ عام لوگوں پر پڑنے والے بوجھ کم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مہنگائی کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined