
فائل تصویر، ’انسٹا گرام‘
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے بنگلہ دیش اور میانمار سے آئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ ان مشتبہ لوگوں کی پہچان اور ان کے دستاویز کی جانچ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 30 دنوں کی مہلت دی ہے جو خود کو ہندوستانی شہری بتاتے ہیں۔ وزارت کی ہدایات کے مطابق اگر 30 دنوں کے اندر ان کے دستاویزوں کی تصدیق نہیں ہوتی تو انہیں ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اس مہینے جاری کی گئی ہدایات میں وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے آئینی حقوق کا استعمال کرکے دراندازوں کی پہچان، جانچ اور بے دخلی کا عمل شروع کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی وزارت نے سبھی ریاستوں کو ضلع سطح پر وافر حراستی مرکز (ڈٹینشن سینٹر) قائم کرنے کی ہدایت دی ہے، جہاں بے دخلی کا عمل پورا ہونے تک مشتبہ غیر ملکی تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔ یہ قدم مرکزی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت بنگلہ دیش اور میانمار سے آئے غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بنگلہ دیشی شہریوں اور روہنگیا دراندازوں کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، جنہیں بی ایس ایف اور کوسٹ گارڈ کو بے دخلی کے لیے سونپا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ہر مہینے کی 15 تاریخ کو اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ سونپنا لازمی ہوگا۔ وزارت نے بیورو آف امیگریشن کو بھی ہدایت دی ہے کہ بے دخل لوگوں کی فہرست ایک پبلک پورٹل پر شائع کی جائے۔ یہ ڈاٹا آدھار نمبر، ووٹر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے لیے یونک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی)، الیکشن کمیشن اور وزارت خارجہ کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا۔ اگر غیر قانونی تارکین وطن کے پاس پہلے سے ہی ایسے دستاویز ہیں تو انہیں غیر فعال کر دیا جائے گا اور متعلقہ فوائد بند کر دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد کئی ریاستوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی پہچان اور حراست پر عمل شروع کر دیا ہے۔ گجرات میں سورت اور احمد آباد میں تلاشی مہم چلائی گئی جس میں تقریباً 6500 مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ راجستھان نے بھی حال ہی میں 148 غیر قانونی بنگلہ دیشی دراندازوں کو خاص طیارے سے مغربی بنگال بھیجا، جہاں سے انہیں ان کے اصل ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوگا۔ جھارکھنڈ نے بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکین وطن کی پہچان اور بے دخلی کے لیے ریاست سطحی مہم شروع کی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس کے لیے ایک ایس او پی جاری کی ہے جس میں ضلع سطح پر بایومیٹرک ڈاٹا یکجا کرنے اور جانچ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined