قومی خبریں

سونالی پھوگاٹ موت معاملے میں سی بی آئی نے 25 دن بعد رجسٹر کیا کیس

سی بی آئی جانچ کی سفارش اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس کی منظوری ملنے کے بعد سونالی کی بہن روکیش نے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے کھاپ پنچایتوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سونالی پھوگاٹ / تصویر آئی اے این ایس
سونالی پھوگاٹ / تصویر آئی اے این ایس 

ہریانہ بی جے پی کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کی موت معاملے میں سی بی آئی نے کیس رجسٹر کر لیا ہے۔ اس کیس کو سلجھانے کے مقصد سے سی بی آئی کی ٹیم 16 ستمبر کو گوا جائے گی۔ سی بی آئی میں یہ کیس سونالی پھوگاٹ کی موت کے 25 دن بعد رجسٹر ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سونالی پھوگاٹ کے رشتہ داروں نے اس موت کے پیچھے سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ سونالی کے اہل خانہ لگاتار سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گزشتہ دنوں گوا حکومت نے سونالی پھوگاٹ قتل کیس سی بی آئی کو دینے کی سفارش کی تھی جس کے بعد پیر کے روز وزارت داخلہ نے ڈی او پی ٹی وزارت کو اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے کے لیے خط لکھا تھا۔

Published: undefined

دو دن قبل ہی سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ دہراتے ہوئے اپنی بہن کی مشتبہ موت میں سیاسی اینگل ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ روکیش نے کہا تھا کہ ’’سچائی سی بی آئی کی جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ ہم گوا پولیس کی جانچ سے مطمئن نہیں ہیں۔ گوا پولیس ملکیت کے اینگل سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ وہاں قتل کے پیچھے کچھ بڑے لوگ ہو سکتے ہیں۔ سیاسی بنیاد پر سونالی کا قتل ہو سکتا ہے، اس لیے جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

سی بی آئی جانچ کی سفارش اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس کی منظوری ملنے کے بعد روکیش نے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے کھاپ پنچایتوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ روکیش نے کہا تھا کہ ’’کھاپ پنچایتوں نے اپنا پورا تعاون دیا ہے۔ کھاپ پنچایتوں کی وجہ سے ہریانہ اور گوا کی حکومتوں پر دباؤ بنا ہے۔‘‘ دراصل سونالی پھوگاٹ کی موت کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کو ہسار میں کھاپ مہاپنچایت کا انعقاد ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined