قومی خبریں

کیش بحران LIVE: تہوار کے موسم میں عوام اپنے ہی پیسے سے محروم، کانگریس

ملک کی کئی ریاستوں میں اے ٹی ایمز اور بینکوں میں پیسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو جگہ جگہ چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی رانچی میں ایک اے ٹی ایم کے باہر نقد نکالنے کے لئے قطار میں کھڑے لوگ

تہوار کا موسم ہے اور اپنا پیسہ بھی عوام کو نہیں مل رہا: کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں تہوار کا موسم چل رہا ہے لیکن اپنا ہی پیسہ نہ نکال پانے کی وجہ سے ان کا دل اداس ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دہلی، ممبئی جیسے متعدد شہروں کے ساتھ گاؤں دیہات کی یہی صورت حال ہے۔ اور حکومت آپ کو پیسہ نہ دینے کی طرح طرح کی وجہ بتا رہی ہے۔‘‘

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST

نقدی بحران مرکزی حکومت کی غیر پختگی کا نتیجہ

جے ڈی یو کے سابق قومی صدر اور سینئر سوشلسٹ لیڈر شرد یادو نے بینک اور اے ٹی ایم میں نقدی بحران کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقدی کا بحران مودی حکومت کی غیر پختگی کا نتیجہ ہے۔ شرد یادو نے کہا، ’’نوٹ بندی کے بعد جی ایس ٹی اور آدھار کارڈ کی لازمیت نافذ کرنے سمیت حکومت کے جلدبازی سے پُر تمام فیصلے اس کی غیر پختگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جس کا نتیجہ آج نقدی بحران کے طور پر نظر آ رہا ہے اور عوام کو اس کا خمیازہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘‘

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST

کیش بحران: دیہی علاقوں میں حالات زیادہ خراب

ملک کی کئی ریاستوں میں نقدی کی کمی مسلسل بنی ہوئی ہے۔ اتر پردیش سمیت 8 ریاستوں میں اے ٹی ایمز سے پیسے نہیں نکل رہے ہیں اور حالات نوٹ بندی جیسے ہی نظر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی یقین دہائی کے باوجود دیہی علاقوں میں حالات بے حد خراب بنے ہوئے ہیں۔ تاہم بینک ابھی تک یہ اعتراف نہیں کر رہے ہیں کہ کیش کی قلت ہے۔ اے ٹی ایم میں کیش نہ ہونے پر ہو کہہ رہے ہیں کہ مشین خراب ہے۔

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST

کیش بحران بین الاقوامی سازش: اکھلیش یادو

ملک بھر میں چل رہے نقدی کے بحران پر اکھیلیش یادو نے کہا، ’’حکومت نے کافی مقدار میں کرنسی چھپوائی ہے، اے ٹی ایمز میں اگر کیش نہیں ہے تو پھر کہا گیا؟ کیا یہ حکومت کے اشارے پر واپس لیا گیا ہے؟ کاغذ، مشینیں اور انک بیرونی ممالک سے برآمد کرنے کے باوجود اگر نقدی کا بھران ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھے ہندوستانی معیشت کو تباہ کرنے کی کوئی بین الاقوامی سازش ہے۔‘‘

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST

گاؤں، شہر کے لوگ پیسے پیسے کے لئے محتاج

ملک بھر میں نوٹ بندی کے بعد ایک بار پھر پیدا ہوئے نقدی بحران نے عام آدمی کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں اے ٹی ایم مشینوں اور بینکوں میں پیسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو جگہ جگہ چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بینکوں میں نقدی کی کوئی قلت نہیں ہے اور اچانک بڑے پیمانے پر لوگوں کی طرف سے نقدی کے اخراج کی وجہ سے یہ پریشانی پیدا ہوئی ہے۔ بہر حال لوگ مسلسل دوسرے روز بے یارو مددگار نظر آ رہے ہیں اور پیسے پیسے کے محتاج ہو گئے ہیں۔

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Apr 2018, 12:28 PM IST