قومی خبریں

ضمنی انتخابات: بڑے پیمانے پر ای وی ایم خراب، الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان

ضمنی انتخاب 4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ جاری

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وقت ختم ہونے کے بعد بھی قطار میں لگے لوگ کر سکیں گے ووٹ: الیکشن کمیشن

ملک کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور 10 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے، لیکن اب بھی کئی مقامات پر لوگ پولنگ بوتھوں کے باہر قطار میں لگے ہوئے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے تک جو لوگ بھی قطار میں لگے ہوئے تھے، انہیں اپنے حق رائے دہی کا موقع دیا جائے گا۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

اترپردیش: نورپر اسمبلی سیٹ پر شام 5 بجے تک 57 فیصد ووٹنگ

شام 4 بجے تک کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر 43 فی صد زیادہ پولنگ

اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر شام چار بجے تک 43 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی جبکہ نورپور اسمبلی سیٹ پر 47 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے، ووٹنگ کے دوران ای وی ایم میں خرابی کی بھی شکایات آئی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق شام چار بجے تک کیرانہ میں 43 فیصد سے زیادہ اور نورپور میں 47 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ، نورپور میں ووٹنگ کا وقت بڑھایا جائے: رام گوپال یادو

اترپردیش کے کیرانہ اور نورپور میں ووٹنگ کے دوران ای وی ایم مشینوں میں آئی خرابی کی شکایت کئی پارٹیوں کے وفد نے الیکشن کمیشن سے مل کر کی، الیکشن کمیشن سے ملنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں آئی خرابی کی وجہ سے جن پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے تک رکاوٹ آئی ہے ان جگہوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے، وہیں جن جگہوں پر 1 گھنٹے سے کم ووٹنگ میں رکاوٹ آئی ہے ان جگہوں پر پولنگ کا وقت 6 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے‘‘۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

صرف وی وی پیٹ مشینوں میں آئی تھی خرابی

اترپردیش: شاملی کے ڈی ایم وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ صرف وی وی پیٹ مشینوں میں آئی تھی خرابی، ای وی ایم میں نہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

گرمی کے سبب خراب ہوئیں ای وی ایم مشینیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں ووٹنگ کے دوران گرمی کے سبب ای وی ایم مشینیں خراب ہوئی ہیں۔ بتا دیں کہ اتر پردیش کے کیرانہ، نورپور اور مہاراشٹر کے بھنڈارا-گونديا میں ووٹنگ کے دورن بڑے پیمانے پر ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی شکایت ملی تھیں، ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی شکایت الیکشن کمیشن سے بھی کی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے یہ بیان دیا ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

نورپور اسمبلی سیٹ پر دوپہر 3 بجے تک 45 فیصد پولنگ

اتر پردیش کی نورپور اسمبلی سیٹ پر دوپہر 3 بجے تک 45 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

2.30 بجے تک ووٹنگ فی صد

میگھالیہ کےامپاتی میں70 فی صد، پنجاب کے شاه كوٹ میں 57 فی صد، مغربی بنگال کے مهیش تھلا میں 61.85 فی صد، کرناٹک کے آر آر نگر میں 41 فی صد ووٹنگ درج کی گئی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

بھنڈارا-گونديا میں 35 پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ منسوخ کی خبریں غلط

مہاراشٹر کے پال گھر اور بھنڈارا-گونديا سیٹ پر ووٹنگ کے دوران ای وی ایم مشینوں میں شکایات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا کہ بھنڈارا-گونديا میں 35 پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ منسوخ کی خبریں غلط ہیں، جہاں کہیں بھی ای وی ایم میں خرابی کی شکایت آئیں ہیں، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے، کسی بھی بوتھ پر ووٹنگ منسوخ نہیں ہوئی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

تیز گرمی کے سبب ای وی ایم خراب ہو رہی ہیں

شاملی ڈی ایم اندر وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ تیز گرمی کی وجہ سے وی وی پیٹ مشینوں کے سینسر میں خرابی آرہی ہے، ٹیکنیکل افسر اسے ٹھیک کر رہے ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ: ای وی ایم ٹھیک یونے کا انتظار کرتیں مسلم خواتین

کیرانہ میں ایک پولنگ مرکز کے باہر بیٹھیں مسلم خواتین، ان کا کہنا ہے کہ ای وی ایم مشین ٹھیک ہوجائیں گی۔ تب ووٹ ڈال کر ہی واپس جائیں گی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

بہار کی جوكی ہاٹ ضمنی انتخابات کو وزیر اعلی نتیش کمارمتاثر کر رہے ہیں: تیجسوی

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کی جوكی ہاٹ اسمبلی سیٹ پر ہو رہے انتخابات کو سی ایم نتیش کمار پر متاثر کرنے کا الزام لگایا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’جوكی ہاٹ ضمنی انتخابات میں نوٹوں سے بھرے بیگ کے ساتھ نتیش کمار کا ایک آدمی پکڑا گیا ہے۔ اس سے پہلے 27 مئی کی رات کو جے ڈی یو امیدوار کے بھتیجے کو 5 لاکھ روپے کے ساتھ پکڑا گیا تھا، لیکن نتیش کمار نے انہیں جانے دیا، الیکشن جیتنے کے لئے نتیش کمار ہر ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، اس کے باوجود اس ضمنی انتخاب میں ان کی شکست ہو گی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

میگھالیہ کی امپاتی اسمبلی سیٹ پر دوپہر 1 بجے تک 65.35 فیصد ووٹنگ

میگھالیہ کی امپاتی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے، یہاں دوپہر 1 بجے تک 65.35 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

مہاراشٹر کے پال گڑھ میں نئی ای وی ایم مشینیں ٹھیک کام کر رہی ہیں: الیکشن کمیشن

کرناٹک: آر آر نگر اسمبلی سیٹ پر دوپہر 1 بجے تک 34 فیصد پولنگ

ای وی ایم خرابی کو لے کر بی جے پی کا طنز

ای وی ایم میں خرابی کو لے کر اپوزیشن کی شکایات پر بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے کہا، یہ لوگ انتخابات ہارنے کے بعد توای وی ایم پر سوال کرتے ہی ہیں، لیکن اب یہ الیکشن سے پہلے ہی ہار مان رہے ہیں، ووٹنگ چل رہی ہے اور یہ لوگ ای وی ایم کا بہانہ بنا رہے ہیں، اس سے معلوم ہو تا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں ہے اور بہانہ ای وی ایم کا بنا نا شروع کردیا ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

این سی پی رہنما پرفل پٹیل نے ای وی ایم میں خرابی کی شکایت کی

این سی پی رہنما پرفل پٹیل نے کہا کہ بھنڈارا-گونديا کے کئی ووٹنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے، پرفل پٹیل نے کہا، ’’سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مجھے فون کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ کیرانہ اور نورپور ضمنی انتخابات میں 300 سے زیادہ ای وی ایم خراب ہو گئے ہیں، یورپ کے کئی بڑے ممالک نے ای وی ایم کو نامنظور کر دیا ہے، وہاں بھی اب بیلٹ پیپر سے انتخابات ہو رہے ہیں‘‘۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

پنجاب کی شاه كوٹ اسمبلی سیٹ پر دوپہر 1 بجے تک 44 فیصد ووٹنگ

ای وی ایم-وی وی پیٹ کی خرابی الیکشن کمیشن کی ناکامی کا ثبوت ہے: شیوسینا

ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے دوران ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں میں خرابی کے لئے شیوسینا نے الیکشن کمیشن کو ذمہ دارٹھرایا ہے، شیوسینا کے رہنما انل دیسائی نے کہا، ’’ووٹنگ کے دوران ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کی خرابی الیکشن کمیشن کی ناکامی کا ثبوت ہے، اگر یہ حال ضمنی انتخاب میں ہے تو سوچیے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کیا ہوگا، تمام پارٹیاں اس بات کےلئےراضی ہیں کہ انتخابات بیلٹ پیپر سے ہونا چاہیے‘‘۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

اترپردیش: نور پور اسمبلی حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

اتر پردیش کی نورپور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں میں خرابی کی شکایت کے بعد یہاں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار نعیم الحسن نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جہاں جہاں ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں خراب ہوئی ہیں، وہاں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ اور نورپور میں ای وی ایم خراب

اتر پردیش میں آر ایل ڈی نے کیرانہ میں 150 اور نورپور میں 84ای وی ایم اوروی وی پیٹ مشینوں کے خراب ہونے کی شکایت کے درمیان ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت آرہی ہیں، کسان، مزدور، خواتین اور نوجوان سخت دھوپ میں اپنی باری کے انتظار میں بھوکے پیاسے کھڑے ہیں، یہ تکنیکی خرابی ہے یا انتخابی نظام کی ناکامی یا پھر عوام کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش، اس طرح سے تو جمہوریت کی بنیاد ہی ہل جائے گی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

مہاراشٹر: بھنڈارا-گونديا لوک سبھاسیٹ، 35 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ رکی

مہاراشٹر کے بھنڈارا-گونديا لوک سبھا ضمنی انتخاب میں 35 ووٹنگ مراکز پرای وی ایم مشین خراب ہونے کی وجہ سے فوری طور پر پولنگ روک دی گئی ہے، یہ معلومات یہاں کے ڈی ایم ابھمنيو کالے نے دی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ ضمنی انتخاب

شاملی کے بھابھیشا گاؤں کے دو بوتھوں پر صبح 10 بجے سے ای وی ایم نہیں چل رہی ہیں۔ بوتھ نمبر 216 اور 217 پر ووٹنگ رکی ہوئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ ضمنی انتخاب: دلت و مسلم علاقوں میں 300 مشینیں خراب، لوگوں کا ہنگام

خراب مشینوں کی شکایت انتخابی کمیشن سے کی جا چکی ہے لیکن ابھی تک انھیں ٹھیک نہیں کیا گیا ہے۔ مشینوں کے خراب ہونے سے لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے اور وہ پولنگ بوتھ پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

مہاراشٹر: بھنڈارا-گونديا لوک سبھا حلقہ میں 35 سے زیادہ ای وی ایم مشینیں خراب

مہاراشٹر کے بھنڈارا-گونديا لوک سبھا ضمنی انتخاب حلقہ میں 35 سے زیادہ ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی شکایت ملی ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

اترپردیش: کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر صبح 11 بجے تک 22 فیصد پولنگ

اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر صبح 11 بجے تک 22 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ جاری

ملک کی 4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے، اترپردیش کے نورپور اسمبلی سیٹ پر صبح 11 بجے تک 24.55 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے، مغربی بنگال کی مهیش تالا سیٹ پر 33 فیصد اور میگھالیہ میں 42.85 فیصد، پنجاب کی شاه كوٹ سیٹ پر 31 فیصد اور کرناٹک کے آر آر شہر اسمبلی سیٹ پر صبح 11 بجے تک 21 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

پال گھر لوک سبھا سیٹ پر ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت

شیوسینا رہنما سنجے راوت نے پال گھر لوک سبھا سیٹ پر ای وی ایم میں خرابی کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا، پہلے لوگ بوتھ کیپچر کرتے تھے اور اب ان کے ہاتھوں میں ای وی ایم کی چابی آ گئی ہے،

شیوسینا کا گڑھ مانے جانے والے پال گھر میں ووٹنگ فی صد کم کرنے کے لئے جان بوجھ کر خراب ای وی ایم لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہمارے رہنما شکایت لے کر الیکشن کمیشن پہنچ رہے ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

پنجاب کی شاه كوٹ اسمبلی سیٹ پر 11 بجے تک 31 فیصد ووٹنگ

اکھلیش یادوکی لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات میں لوگوں سے اپیل ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’ضمنی انتخابات میں جگہ جگہ سے ای وی ایم مشین کے خراب ہونے کی خبریں آ رہی ہیں، لیکن پھر بھی اپنے حق رائے دہی کے لئے ضرور جائیں اور اپنا فرض ادا کریں‘‘۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ: ای وی ایم میں مسلسل خرابی کی شکایات

تبسم حسن، آر ایل ڈی امیدوار کا کہنا ہے کہ پورے علاقے سے ای وی ایم میں مسلسل خرابی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ: الیکشن کمیشن سے ای وی ایم خرابی کی شکایت کی کاپی

اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے آر ایل ڈی امیدوار تبسم حسن نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین میں گڑبڑ ہونے کی شکایت کی ہے۔ تبسم حسن نے الیکشن کمیشن کو کی گئی اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ شاملی، کیرانہ اور نورپور میں 175ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں خراب ہیں، انہوں نے ان مشینوں کو تبدیل کرنے کی مانگ کی ہے۔

شاملی میں بوتھ نمبر 273،271،95،85،262،270،275،245،246،244،705،268،269،143،38،234،04،250

گنگوہ 07،11،104،41،85،148،588،357،358،69،32،24،21،308،226،24،115،142،172،اور 163

نکڑ 56،57،58،86،87،201،197،اور 111

تھانا بھون سے بوتھ نمبر 170 سے شکایت دی گئیں ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ: الیکشن کمیشن کا جواب، خراب ای وی ایم مشینیں بدلی گئیں

سماجوادی پارٹی کی طرف سے ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے جواب دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن علاقوں میں ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی شکایت ملیں تھیں، ان علاقوں میں مشینوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ: الیکشن کمیشن سے ای وی ایم خرابی کی شکایت

اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران کئی مقامات سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کے خراب ہونے کی شكایت ملیں ہیں۔ اس کے بعد سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے ای وی ایم میں خرابی کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ : تبسم حسن نے کہا، ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے

اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے آر ایل ڈی امیدوار تبسم حسن نے اپنا ووٹ ڈالا۔ پولنگ بوتھ سے نکلنے کے بعد تبسم حسن نے کہا، ’’ہر جگہ ای وی ایم مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے، مسلم اور دلت علاقوں میں خراب ای وی ایم مشینوں کو نہیں تبدیل کیا جا رہا ہے، بی جے پی یہ سوچتی ہے کہ ایسا کر کے وہ الیکشن جیت جائے گی، لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے‘‘۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

ای وی ایم میں ہیرا پھیری کر بی جے پی ہمیں ہرانا چاہتی ہے: سماج وادی پارٹی

اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا اور نورپور اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے، دونوں علاقوں میں وی ایم خراب ہونے کو لے کر سماج وادی پارٹی نے بی جے پی پر سنگین الزام لگایا ہے، سماج وادی پارٹی کے رہنما راجیندر چودھری نے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا ہے،

انہوں نے کہا ’’نورپور اسمبلی حلقہ میں 140 وی ایم اور کیرانہ میں بھی کئی ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع ملی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، پھول پور اور گورکھپور میں ہوئی شکست کا بی جے پی بدلہ لینا چاہتی ہے، وہ ہمیں کیوں ہر قیمت پر ہرانا چاہتے ہیں؟

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

پنجاب: شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ پر صبح 9 بجے تک 5 فیصد ووٹنگ

پنجاب کی شاه كوٹ اسمبلی سیٹ پر جاری ضمنی انتخاب میں صبح 9 بجے تک 5 فی صد ووٹنگ درج کی گئی ہے، جبکہ کئی علاقوں میں وی وی پیٹ مشینیں خراب پائی گئیں ہیں، جن کو شکایت کے بعد بدلا گیا۔ شاه كوٹ سیٹ شرومنی اکالی دل کے ممبر اسمبلی اجیت سنگھ كوهاڑ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، یہاں حکمراں کانگریس نے هردیو سنگھ لاڈی کو میدان میں اتارا ہے جبکہ اکالی دل نے كوهاڑ کے بیٹے نائب سنگھ كوهاڑ کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے رتن سنگھ کاکڑ کلاں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

اترپردیش: کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر صبح 9 بجے تک 10.20 فیصد ووٹنگ

ناگالینڈ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

میگھالیہ کے امپاتی اسمبلی سیٹ کے ذریعہ ووٹنگ جاری

مہاراشٹر: بھنڈارا-گوديا میں 11 وی ایم مشین خراب ملیں

مہاراشٹر کی بھنڈارا-گوديا لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے، اس لوک سبھا کے کئی علاقوں میں مختلف پولنگ بوتھوں پر 11 وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی شکایت ملی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

اترپردیش ضمنی انتخاب: نور پر اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم مشینیں بدلی گئیں

اترپردیش کے نور پو اسمبلی حلقہ میں کئی مقامات پر خراب ای وی ایم مشینیں بدلی گئیں، جس کے بعد پولنگ شروع گئی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

کیرانہ ضمنی انتخاب: شاملی میں رکی ووٹنگ

شاملی کے وی وی انٹر کالج میں چھ ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی شکایت کے بعد ووٹنگ رک دی گئی۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

ضمنی انتخاب: کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کی ساکھ داؤ پر

ضمنی انتخاب میں یوپی کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ سب سے اہم مانی جا رہی ہے، یہ نشست بی جے پی رہنما حکم سنگھ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، یہاں یہ مقابلہ کیرانہ کے دو خاندان- حکم سنگھ اور اختر حسن کے درمیان ہے، ایک طرف حکم سنگھ کی بیٹی مرگانکا سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں، دوسری طرف مرحوم رہنما منور حسن کی بیوی تبسم حسن آر ایل ڈی کے انتخابی نشان پر ایس پی-بی ایس پی-کانگریس آر ایل ڈی اتحاد کی مشترکہ امیدوار ہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

مہاراشٹر: ای وی ایم خراب، ارجنی-مورگاؤں کے پولنگ بوتھ پر اب تک پولنگ شروع نہیں ہوئی

اتراکھنڈ: ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے سرپانی پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ رکی

اترپردیش کے کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

پنجاب کے شاه كوٹ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری

مہاراشٹر کی بھنڈارا گوديا لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

بہار کی جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری

جھارکھنڈ کے سلی اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری

مہاراشٹر کی پال گڑھ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

مغربی بنگال میں مهیشتالا اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری

کیرانہ میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے پولنگ روکی

اترپردیش کے کیرانہ میں پبلک انٹر کالج کے پولنگ بوتھ پر وی وی پیٹ مشین خراب ہونے کے سبب پولنگ روک دی گئی ہے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

ضمنی انتخاب: 4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ جاری

ملک میں 4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے، سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہوجاری ہے، جن سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں اتر پردیش کی کیرانہ، مہاراشٹر کی پالگھر (محفوظ) اور بھنڈارا-گوديا لوک سبھا سیٹ کے ساتھ جوكی ہاٹ (بہار)، گوميا اور سلی (جھارکھنڈ)، چیگنور (کیرالہ)، پالوس كڈی گاوں (مہاراشٹر)، اپاتی (میگھالیہ)، شاه كوٹ (پنجاب)، تھرالی (اتراکھنڈ)، نورپر (اتر پردیش) اور مهیشتلا (مغربی بنگال) اسمبلی سیٹیں بھی شامل ہیں، ان ضمنی انتخابات کے نتائج 31 مئی کو آئیں گے۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 May 2018, 9:14 AM IST