قومی خبریں

بجٹ اجلاس: ایوان بالا میں گنگا کی صفائی کا معاملہ اٹھایا گیا

کمار کیتکر نے کہا کہ اس کے لیے جو ادارہ بنایا گیا ہے اس کی سربراہی خود وزیراعظم کر رہے ہیں، اس کے باوجود حالت ٹھیک نہیں۔

پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دریائے گنگا کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں گنگا کی صفائی سے متعلق قومی گنگا پروجیکٹ پر سوال اٹھایا گیا۔ کانگریس کے کمار کیتکر نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سال 2019 تک گنگا کو مکمل طور پر صاف کر دیا جائے گا، لیکن گنگا کی حالت اب بھی بہت خراب ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے جو ادارہ بنایا گیا ہے اس کی سربراہی خود وزیراعظم کر رہے ہیں، اس کے باوجود حالت ٹھیک نہیں۔ رکن ایوان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران گنگا میں لاشیں تیرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے پوجا پر زیادہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے جاننا چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کے لیے کتنی رقم مختص کی گئی اور اب تک کتنی رقم خرچ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی سمندری ایجنسیوں کے ذریعہ گجرات سے ماہی گیروں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ ایک ہفتے میں پاکستانی ایجنسیوں نے گجرات سے تین کشتیوں اور 27 ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو جیلوں میں ڈال کر ان کی کشتیوں کا سامان چرالیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے قرض لے کر کشتیاں بنانے والے ماہی گیر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 643 ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں بند ہیں اور حکومت کو کسی نہ کسی طرح ان کی رہائی کے انتظامات کرنے چاہئیں۔

Published: undefined

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جوش کے منی نے کیرالہ میں جنگلی جانوروں کی دہشت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک ہاتھی نے اپنے والدین کے ساتھ سڑک پر جا رہی ایک لڑکی کو سب کے سامنے مار ڈالا۔ آر جے ڈی کے اے ڈی سنگھ نے افغانستان کے طلباء کو ویزا جاری کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی ہندوستان کے تئیں خیر سگالی ہے اس لئے ہندوستان کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں افغانوں کی رجمنٹ بنا کر انہیں کشمیر میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

مارکسسٹ وی شیواداسن نے کووڈ کے زمانے میں طلبہ کے لیے فیلوشپ کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان طلبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جو پہلے ہی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی سیما دویدی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں لتا منگیشکر کی آئل پینٹنگ لگائی جائے۔ بی جے پی کے برج لال دویدی نے پولیس میڈلز کے ساتھ دی جانے والی رقم میں اضافے کا مسئلہ اٹھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined