کوکی گروپوں نے اپنے ارکان اسمبلی کو منی پور حکومت کی تشکیل میں حصہ نہ لینے کے لئے کہا

کوکی گروپوں نے اپنی برادری کےارکان اسمبلی کو متنبہ کیا کہ وہ منی پور حکومت کی تشکیل میں حصہ نہ لیں۔ نئی حکومت اور سیکورٹی فورسز کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد  یعنی کل 5 فروری کو منی پور میں ایک بار پھر شدید بدامنی پھوٹ پڑی۔ نئی حکومت کے خلاف ضلع چوراچند پور کے علاقے ٹوئبونگ میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں دن بھر کشیدگی رہی، مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

کوکی گروپوں نے اپنی برادری کے ارکان اسمبلی کو متنبہ کیا کہ وہ منی پور حکومت کی تشکیل میں حصہ نہ لیں۔ انہوں نے چورا چند پور میں مکمل بند اور کئی مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی بھی کال دی۔ یومن کھیم چند سنگھ نے بدھ یعنی4 فروری کو منی پور کے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے یہ عہدہ بی جے پی رہنما این بیرن سنگھ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے تقریباً ایک سال بعد سنبھالا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے نیمچا کپگن اور ناگا پیپلز فرنٹ کے ایم ایل اے ایل ڈیکھو، دونوں کوکی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، نے منی پور کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔


اس پیش رفت کے بعد، ضلع چورا چند پور میں ایک قبائلی تنظیم جوائنٹ فورم آف سیون(جی ایف7 – )نے آج یعنی6 فروری کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کوکی اکثریتی علاقوں میں مکمل بند کی کال دی ہے۔ تنظیم نے علیحدہ کوکی انتظامیہ کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور کمیونٹی کے تمام افراد سے جمہوری طریقے سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

کوکی کونسل نے کہا کہ اگر کمیونٹی کا کوئی بھی رکن اسمبلی تنظیم کے اجتماعی فیصلے کو نظر انداز کرتا ہے تو وہ اپنی انفرادی حیثیت میں ایسا کرے گا اور تنظیم ایسے "یکطرفہ فیصلوں" کے نتائج کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ کچھ کوکی عسکریت پسند تنظیموں نے بھی کمیونٹی  ارکان اسمبلی کو حکومت سازی میں حصہ لینے کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔