بالی ووڈ اداکار اوربی جے پی رہنما متھن چکرورتی کو بی ایم سی کا نوٹس ملا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ممبئی کے ملاڈ علاقے کے ایرنگل گاؤں میں ایک پلاٹ پر بغیر اجازت گراؤنڈ فلور پر کچھ تعمیر کروایا ہے۔ اسی کو لے کر بی ایم سی نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اداکار نے اس معاملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مونسپل کارپوریشن کے افسروں کے مطابق متھن کو اب یہ بتانا ہوگا کہ تعمیر کو کیوں نہیں گرانا چاہیے۔
اگر متھن جواب نہیں دیتے اور اس کا جواز ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو بی ایم سی کا کہنا ہے کہ وہ اسے منہدم کر دیں گے۔ اداکار کو ممکنہ قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی ذرائع کے مطابق ایرنگل گاؤں میں ہیرا دیوی مندر کے پاس جائزہ کے دوران دو ایک سے زیادہ میزینائن منزلہ عمارتیں، ایک گراؤنڈ فلور اسٹرکچر اور اینٹوں، لکڑی، کانچ اور اے سی شیٹ سے بنی تین عارضی تعمیرات پائے گئے۔ یہ ڈھانچے مجاز اتھاریٹی سے اجازت لیے بغیر علاقے میں بنائے گئے ہیں جس کے لیے اداکار متھن چکرورتی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بی ایم سی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن ضابطہ کی دفعہ 351 (1اے) کے تحت متھن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں 10 مئی سے ایک ہفتہ کے اندر جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
دراصل ممبئی کے مڈ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بی ایم سی سخت رخ اختیار کر چکی ہے۔ بی ایم سی نے اس علاقے میں 100 سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات پکڑے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے بنگلے بھی شامل ہیں جو غلط نقشے کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ افسروں کا کہنا ہے کہ وہ مئی کے آخر تک ان سبھی غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کی تیاری میں ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ ایک بار پھر بی ایم سی کا بلڈوزر کئی غیر قانونی تعمیرات کو نیست و نابود کر دے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined