قومی خبریں

اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب تشدد: بی جے پی ضلع صدر کے بعد ایس پی سٹی بھی ہٹائے گئے

حادثے والے دن ایس پی نے اعلی افسروں کو واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا کے ساتھیوں نے انہیں تھپڑ مارا ہے اور یہ لوگ لاٹھی، ڈنڈے، بم اور اسلحہ لے کر آئے ہیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بلاک پرمکھ انتخاب میں ہوئے ہنگامے کی وجہ سے بی جے پی ضلع صدر کو ہٹائے جانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران بڑھ پورا میں فائرنگ کے درمیان ایس پی سٹی پرشانت کمار پرساد کو بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا نے اس ضمن میں 15 اگست کو بی جے پی ضلع صدر اجے گھاکر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ 24 اگست کو ایس پی سٹی کا تبادلہ مظفر نگر میں ایس پی کرائم کے عہدے پر کر دیا گیا۔ ان کی جگہ ہردوئی میں تعینات ایس پی شہر مغربی دیو سنگھ کو ایس پی سٹی اٹاوہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

حادثے والے دن ایس پی نے اعلی افسروں کو واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا کے ساتھیوں نے انہیں تھپڑ مارا ہے اور یہ لوگ لاٹھی، ڈنڈے، بم اور اسلحہ لے کر آئے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پوری ریاست میں بی جے پی کے کردار پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے سماج وادی پارٹی لگاتار یوگی حکومت کے افسروں پر سوال اٹھا رہی تھی۔ کہ پنچایت انتخابات میں اقتدار کے اشارے پر امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined