قومی خبریں

کشمیر: دستگیر صاحبؒ خانیار میں ایام متبرکہ کا آغاز، روح پرور مجالس میں عقیدتمندوں کی شرکت

ختمات المعظمات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی زائر کو بغیر ماسک کے آستانہ عالیہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہیں۔

دستگیر صاحب
دستگیر صاحب 

سری نگر: پیرپیران حضرت غوث العظم دستگیرؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ایام متبرکہ کا باضابط طور پر آغازہو چکا ہے، جس دوران زائرین کی بڑی تعداد روح پرورمجالس میں شریک ہو کر روحانی سکون حاصل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہر روز آستانہ عالیہ خانیار میں ختمات المعظمات، درود و ازکار کی مجالس آراستہ کی جا رہی ہیں اور عقیدتمند بڑے پیمانے پر آستانہ عالیہ کی اور رخ کر رہے ہیں جہاں وہ آراستہ کی جارہیں درود و ازکار کی محفلوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

ختمات المعظمات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی زائر کو بغیر ماسک کے آستانہ عالیہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہیں۔ آستانہ عالیہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کے پیش نظر زائرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آستانہ عالیہ کے اندر اور باہر خدمت گار تعینات کئے گئے ہیں جو ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر زائرین کو بیدار کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وقف بورڈ نے زائرین کی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ پانی اور بجلی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined