قومی خبریں

وشیشور ہیگڑے کاگیری کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر منتخب

اپوزیشن کانگریس اور جنتادل (ایس) نے اسپیکر عہدے کے لئے کسی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے کاگیری کو اتفاق رائے سے اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور 6 بار کے رکن اسمبلی رہے وشیشور ہیگڑے کاگیری کو بدھ کو اتفاق رائے سے کرناٹک اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

Published: undefined

وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے اسمبلی اسپیکر کے لئے وشیشور کاگیری کے نام کی تجویز دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن بسوراج بومئی نے اس کی حمایت کی۔ اپوزیشن کانگریس اور جنتادل (ایس) نے اس عہدے کے لئے کسی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا جس کی وجہ سے کاگیری کو اتفاق رائے سے اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

Published: undefined

ڈپٹی اسپیکر کرشنا ریڈی نے وشیشور کاگیری کی امیدواری تجویز ایوان میں رکھی جو بغیر کسی مخالفت کے پاس ہوگئی۔ وشیشور کاگیری کو یدی یورپا اور اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے رکن سدارمیا انہیں اسپیکر کی کرسی تک لےگئے۔

Published: undefined

یدی یورپا نے کہا کہ پارٹی کے سب سے سینئر ارکان اسمبلی میں سے ایک وشیشور کاگیری کے تجربے سے ایوان کو فائدہ ہوگا۔ سدارمیا نے بھی وشیشور کاگیری کے اسپیکر منتخب ہونے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ منصفانہ طریقے سے ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔

Published: undefined

سابق اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار، بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا، سابق وزیراعلی جگدیش شیٹار اور جے ڈی (ایس) کے رکن کے اور سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی سمیت کئی لیڈروں نے ایوان کی کارروائی بہترین انداز سے چلانے کے لئے ہرممکن تعاون دینے کا وعدہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined