قومی خبریں

بی جے پی پڈوچیری الیکشن میں پیسے اور سرکاری طاقت کا کر رہی استعمال: کانگریس

کانگریس لیڈر دنیش کنڈو راؤ نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ جاری کردہ انتخابی منشور ایک عام منشور ہے جس میں مرکز کے زیرانتظام ریاست کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پڈوچیری: کانگریس کے جنرل سکریٹری دنیش گنڈو راؤ نے ہفتہ کو بی جے پی پر رائے دہندگان کو خریدنے کا منصوبہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بھگوا پارٹی پیسے اور سرکاری طاقت پر پڈوچیری میں الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ گنڈو راؤ نے سابق وزیر اعلی نارائن سامی کے ساتھ نامہ نگاروں سے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آرہی ہے، مرکزی وزیر امت شاہ، نرملا سیتا رمن، گری راج سنگھ اور ارجن رام میگھوال اور بی جے پی کے دیگر لیڈر پڈوچیری کا بار بار دورہ کررہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر گزشتہ پانچ برس تک کہاں تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں پڈوچیری کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے یہاں سیاحت کی ترقی، کاروبار، تعلیم اور روحانیت پر توجہ دینے کا یقین دلایا تھا۔ بی جے پی کی طرف سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے جاری کئے گئے منشور میں ان یقین دہانیوں کو پورا کرنے سے متعلق کوئی جھلک نظر نہیں آئی۔ یہ ایک عام انتخابی منشور ہے جس میں مرکز کے زیرانتظام ریاست کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

Published: undefined

سینئر کانگریسی لیڈر نے مزید کہا کہ پڈوچیری کو ریاست کا درجہ دینے کی کانگریس اور ڈی ایم کے کی پالیسی رہی ہے۔ این آر کانگریس کے صدر این رنگا سوامی نے بھی کہا تھا کہ اگر پڈوچیری کو ریاست کا درجہ نہیں دیا گیا تو ان کی پارٹی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے اپنے منشور میں پڈوچیری کو ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ اب رنگا سوامی کو اپنا موقف صاف کرنا چاہئے کیا وہ پڈوچیری کو ریاست کا درجہ نہیں دینے کے بی جے پی کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع