مراٹھواڑا خطہ کورونا سے ہوا بے حال، 4597 نئے کیسز، 57 ہلاکتیں

ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مراٹھواڑا خطے کے 8 اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا، جہاں کورونا کے 1787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 26 مریضوں کی موت ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی وبا ایک بار پھر انتہائی تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کے آٹھ اضلاع میں 4597 نئے کیسز اور 57 مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ملی ہے۔ ہفتہ کے روز خطہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا، جہاں اس جان لیوا وبا کے 1787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 26 مریضوں کی موت ہوگئی۔


اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 970 نئے کیسز اور 14 افراد کی موت، ضلع پربھنی میں 263 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 415 نئے کیسزاور پانچ افراد کی موت، ضلع بیڈ میں283 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع عثمان آباد میں 255 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع لاتور میں 526 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ضلع ہنگولی میں 186 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */