قومی خبریں

بی جے پی 2022 کے انتخابات میں 400 سیٹوں پر شکست کا سامنا کرے گی: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام میں بی جے پی کے سلسلے میں کافی ناراضگی ہے۔ بی جے پی کا صفایا یقینی ہے۔ تبدیلی کا پیغام پورے ملک میں جا رہا ہے۔ عوام 400 سیٹوں پر بی جے پی کو شکست سے دو چار کریں گے۔

اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh
اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh 

امبیڈکر نگر: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انقلاب درج ہوگا اور بی جے پی کو 400 سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھانو متی اسمارک پی جی کالج میں منعقد جنادیش مہا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ عوام میں بی جے پی کے سلسلے میں کافی ناراضگی ہے۔ بی جے پی کا صفایا یقینی ہے۔ انتخابات میں پچھڑوں کا انقلاب ہوگا۔ اور سال 2022 میں بڑی تبدیلی دستک دے گی۔ تبدیلی کا پیغام پورے ملک میں جارہا ہے۔ عوام 400 سیٹو ں پر بی جے پی کو شکست سے دو چار کریں گے۔

Published: undefined

اس موقع پر بی ایس پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر لال جی ورما اور اچل راج بھر نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اکھلیش نے ایس پی حکومت میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے اور بنکروں۔غریبوں کی بجلی شرحوں میں راحت دلانے کا تیقن دیا۔ بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی ملے گی۔ پرانی پنشن بحال کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر چلنے سے ہی مساوی سماج کی تعمیر کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ملک کی سیاست میں تبدیلی لانے کی کوشش کی تھی۔ آج ذات، مذہب میں تقسیم کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہمیں جمہوریت اور آئین کو بچانے کی جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو بڑے پیمانے پر عوامی حمایت مل رہی ہے۔ بی جے پی جہاں انتخاب ہاری ہے وہاں قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ بی جے پی اترپردیش میں شکست سے دوچار ہوگی تو یہاں بھی مہنگائی کم ہوجائے گی۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سماج کے سبھی طبقات کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ کسانوں کو برباد کیا ہے۔ بی جے پی کی تین انجن کی حکومت یعنی مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور لکھیم پور کھیری کے وزیر سبھی نے کسانوں کو کچلنے کا کام کیا ہے۔ کسان کی آمدنی دو گنی نہیں ہوئی۔ انسانی حقوق کمیشن نے پولیس حراست میں ہوئی اموات پر سب سے زیادہ نوٹس اترپردیش حکومت کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غریبوں سے ووٹ لیا۔ امیروں سے نوٹ لیا اور سرکاری ملکیت کو فروخت کر دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے مفاد میں سماجوادی پارٹی کی جتنی اچھی اسکیمات تھیں وہ سب بی جے پی حکومت نے بند کردی ہیں۔ لال سلنڈر تقسیم کرنے والوں نے اس کی قیمت آسمان تک چڑھا دی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لئے بی جے پی حکومت سلنڈر کا نام اور رنگ تبدیل کردے۔ پٹرول 100 روپئے کو عبور کرچکا ہے۔ اس حکومت میں بجلی کے بل کا کرنٹ غریبوں کو لگ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined