قومی خبریں

سازش رچنے میں بی جے پی کو ید طولی حاصل ہے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلی کو اپوزیشن سے شکایتیں ہی شکایتیں ہیں، کبھی انہیں کوئی سازش نظر آتی ہے تو کبھی اپوزیشن کے پاس ویژن نہ ہونے کی شکایت ہوتی ہے، سچائی اس کے بالکل برعکس ہے۔

اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر میٹھی میٹھی باتیں کر کے جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سازش رچنے میں بی جے پی کو یدطولی حاصل ہے اس میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں کے کردار مشکوک پائے جاتے ہیں۔ ان کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ کہنے کو بڑے بڑے وعدے، میٹھی میٹھی باتیں لیکن حقیقت میں جھوٹ کا پلندہ ہوتی ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلی کو اپوزیشن سے شکایتیں ہی شکایتیں ہیں ہر وقت انہیں اپنی کرسی جانے کا ڈر ستاتا ہے۔ کبھی انہیں کوئی سازش دکھتی ہے تو کبھی اپوزیشن کے پاس ویژن نہ ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ سچائی اس کے بالکل برعکس ہے۔ سازش رچنے میں بی جے پی کو یدطولی حاصل ہے۔ افواہ بازی میں ان کا کوئی جواب نہیں۔ رہی بات ویژن کی تو بی جے پی کا ویژن صاف ہے سماج کو تقسیم کرو اور نفرت پیدا کر کے سماجی ہم آہنگی کو تباہ کرو۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعلی کو بتانا چاہیے کہ اترپردیش ان کے ساڑھے تین سالہ میعاد کار میں تباہی کے راستے میں کیسے چلا گیا۔ وزیر اعلی نہ تو کسانوں، نہ ہی جوانوں کا بھلا کرسکے ہیں اور نہ ہی بہو بیٹیوں کی عزت بچا پاتے ہیں۔ ہر طرح سے ناکام بی جے پی حکومت ریاستی عوام پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے جھوٹ کا تازہ نمونہ ہے کہ اچھی کوالٹی کے دھان کی زیادہ سے زیاہ سرکاری ریٹ 1888 روپئے فی کوئنٹل ہے جبکہ کسان 1000 سے لے کر 1300 روپئے فی کوئنٹل دھان فروخت کرنے کو مجبور ہیں۔ کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کا یہی طریقہ ہے۔ کسان کو اگلی فصل بونے کے لئے کھاد، بیج، ڈیژل، جرائم کش ادویہ کی ضرورت پر قرض لینا ہی ہوگا اور جب قرض سے ابھرنے کا کوئی طریقہ نہیں دکھتا ہے تو کسان خودکشی کرلیتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined