قومی خبریں

کورونا: یوگی حکومت کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی نے کھٹکھٹایا ہائی کورٹ کا دروازہ!

عدالت میں نندکشور گوجر نے بتایا کہ کووڈ-19 کے دوران غازی آباد میں آکسیجن کی کمی سے لاتعداد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انھوں نے ان اموات کے لیے انتظامی افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

کورونا بحران میں لگاتار ہو رہی اموات اور انفیکشن کے معاملات میں خاطرخواہ کمی نہ آنے سے اتر پردیش کی یوگی حکومت پہلے ہی پریشان ہے، اور اب بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ہی آکسیجن کی کمی کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف آواز اٹھا دی ہے۔ غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل اے نندکشور گوجر نے حکومت کے انتظامی افسر (اے ڈی ایم) پر آکسیجن کی کالابازاری کا الزام عائد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس تعلق سے ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ سے دو ہفتے کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور ساتھ ہی آئندہ 7 جون کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

دراصل رکن اسمبلی نندکشور گوجر نے یکم مئی کو اے ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ پر الزام عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے پر وہ ایس ایس پی سے بھی ملے تھے اور جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ غازی آباد پہنچے تو ان سے بھی شکایت کی۔ لیکن اس معاملے میں انتظامی افسر کے خلاف کوئی جانچ نہیں ہوئی۔ اس سے مایوس ہو کر انھوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہی مناسب سمجھا۔

Published: undefined

عدالت میں نندکشور گوجر نے بتایا کہ کووڈ-19 کے دوران غازی آباد میں آکسیجن کی کمی سے لاتعداد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انھوں نے ان اموات کے لیے انتظامی افسران کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی جو مایوس کن ہے، اسی لیے انھیں عدالت کی پناہ میں آنا پڑا۔ عدالت نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے نندکشور گوجر کی عرضی کو منظور کر لیا ہے دونوں فریق کی سماعت کے لیے 7 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined