قومی خبریں

’2024 میں مودی کے سامنے کوئی چیلنج نہیں‘، جنتا دل یو چھوڑتے ہی کشواہا کا ’بی جے پی پریم‘ سامنے آیا

کشواہا نے ایک بار پھر جنتا دل یو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی میں اب کچھ بھی نہیں بچا، جنتا دل یو صفر ہو چکی ہے، صفر کو توڑیے گا تو اس میں سے کیا نکلے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اوپیندر کشواہا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اوپیندر کشواہا، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو چھوڑتے ہی اوپیندر کشواہا کا ’بی جے پی پریم‘ باہر آنے لگا ہے۔ نئی پارٹی ’راشٹریہ لوک جنتا دل‘ بنا چکے کشواہا نے منگل کے روز ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تک 2024 کے لیے نریندر مودی کے سامنے مجھے کوئی چیلنج نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جنتا دل یو کو ’صفر‘ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’پہلے لوگ نتیش کمار کو ہردلعزیز لیڈر بتاتے تھے، لیکن اب ان کی ہی بات کاٹنے لگے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایک دن قبل جنتا دل یو چھوڑ چکے سابق مرکزی وزیر کشواہا نے منگل کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اپوزیشن میں وزیر اعظم کے درجن بھر سے زیادہ امیدوار ہیں۔ اپوزیشن میں ابھی کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اپوزیشن کو متحد کرنے کی جو کوشش چل رہی ہے اس میں خلوص نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کے سامنے ابھی کوئی چیلنج دکھائی نہیں دے رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس دوران کشواہا نے ایک بار پھر جنتا دل یو پر حملہ آور رخ اختیار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پارٹی میں تنظیمی طور پر کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا۔ اب جنتا دل یو ’صفر‘ ہو چکی ہے۔ صفر کو توڑیے گا تو اس میں سے کیا نکلے گا؟ اب ٹوٹ پھوٹ کا کوئی معاملہ نہیں ہے، وہ اب خالی گھر ہے۔‘‘ انھوں نے بغیر کسی کا نام لیے للن سنگھ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نتیش کمار کے بولنے کے بعد بھی اب کوئی شخص کہہ رہا ہے، تو جو وہ بول رہے ہیں وہی درست ہے۔ کل تک جو ہردلعزیز لیڈر تھے، اسی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ نتیش کمار آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو 2025 میں مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے کی بات کہہ چکے ہیں جب کہ پیر کے روز پارٹی صدر للن سنگھ نے کہا تھا کہ 2025 کا 2025 میں طے ہوگا۔ کشواہا نے کے سی تیاگی کے ایک بیان پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنتا دل یو کارکنان وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دہلی کے لال قلعہ پر دیکھنا چاہتے تھے اور پارٹی کے بڑے لیڈر کے سی تیاگی کہتے ہیں کہ 2030 تک وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار میں رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined