قومی خبریں

بی جے پی مذہب و ذات کے نام پر ملک کو تقسیم کر رہی ہے: کلدیپ راٹھور

کلدیپ راٹھور یہاں مرکز و ریاست کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف اپنی پارٹی کی ملک گیر عوامی بیداری مہم کے تحت اسمبلی حلقہ پانوٹا صاحب سے پد یاترا کا آغاز کرنے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے

تصویر ٹوئٹر @INCHimachal
تصویر ٹوئٹر @INCHimachal 

شملہ: ہماچل کانگریس صدر کلدیپ راٹھور نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست و مرکز میں برسراقتدار جماعت بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ راٹھور یہاں مرکز و ریاست کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف اپنی پارٹی کی ملک گیر عوامی بیداری مہم کے تحت سرمور ضلع کے اسمبلی حلقہ پانوٹا صاحب سے پد یاترا کا آغاز کرنے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کا ملک کی آزادی میں سب سے بڑا تعاون رہا ہے اور آزاد ی کے بعد جو منصوبے انہو ں نے ملک کے مفاد میں چلائے، انہی منصوبوں کے سبب آج ملک دنیا بھرمیں فخر سے سر اٹھاکر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آج سے پورے ملک میں عوامی بیداری مہم چلا رہی ہے۔ ریاست میں جس کی شروعات گرو کی نگری سے کی جارہی ہے۔ اس میں پارٹی کارکنان دس کلو میٹر تک پیدل سفر کریں گے اور ریاستی و مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی پول کھولیں گے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کنگنا رنوت کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، خاص طورپر جب انہیں پدم شری ایوارڈ ملا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس بیان سے ملک کے لیے قربان ہوئے وطن پرستوں کی توہین کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined