قومی خبریں

بی جے پی ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی تیاری کر رہی ہے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  حکومت پی ڈی اے برادری کے ووٹوں کو کاٹنے اور اپنا ووٹ بڑھانے کی سازش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کی مسودہ فہرست کی سالمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پی ڈی اے برادری کے ووٹوں کو کاٹنے اور اپنا ووٹ بڑھانے کی سازش کر رہی ہے۔

Published: undefined

اکھیلیش یادو نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی ممبران اپنی مرضی کے مطابق ووٹر لسٹ بنانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی حکومت پی ڈی اے برادری کے ووٹ کاٹ کر اپنے ووٹ بڑھانے کی سازش کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے اپنے تمام بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) اور بوتھ گارڈ کو ایک فارمیٹ فراہم کیا ہے۔ وہ جعلی یا ڈپلیکیٹ ووٹر بنانے والے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ ایف آئی آر کا مکمل فارمیٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ بس نام درج کریں اور ایف آئی آر درج کریں۔

Published: undefined

اکھیلیش یادو نے کہا کہ جب ایس آئی آر کا اتنا بڑا عمل جاری ہے تو ووٹر لسٹ میں صرف حقیقی ووٹروں کے نام ہی ہونے چاہئیں۔ صرف ان کے ووٹ ڈالے جائیں، لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ اور مرکزی الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ میں کروڑوں ووٹوں کا فرق ہے۔ جبکہ دونوں ووٹر لسٹ تیار کرنے والا بی ایل او اور افسر ایک ہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جب ووٹر ایک جیسے ہیں، افسر اور بی ایل او ایک ہی ہیں تو ریاستی اور مرکزی الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟ کوتاہیاں کہاں ہیں؟۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ کون سی فہرست درست ہے۔ امید ہے الیکشن کمیشن ان تمام سوالوں کا جواب دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined