قومی خبریں

بی جے پی حکومت نے 7 ماہ میں صرف کھوکھلے دعوے کیے، نہ سڑکوں کی مرمت ہوئی نہ آبی جماؤ کا مسئلہ حل ہوا: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ آج دہلی سیلاب کے پانی سے تو پریشان ہے ہی، افسوسناک ہے کہ راجدھانی کی سڑکوں پر گڈھے اور ٹوٹی سڑکیں بڑے حادثات کی وجہ بن رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے دیویندر یادو، فائل تصویر</p></div>

سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے دیویندر یادو، فائل تصویر

 

تصویر: پریس ریلیز

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے راجدھانی میں سیلاب سے پیدا حالات پر اپنی شدید فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجدھانی دہلی میں جمنا کے طغیانی سے آئے سیلاب نے سانحہ جیسا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ متاثرہ لوگوں کو بنیادی سہولیات اور پناہ کی فوری ضرورت ہے، لیکن بی جے پی حکومت اس عمل میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی دہلی کو منظم کر کے لندن بنانے کی بات کہی تھی، لیکن جو بدحالی دہلی اور دہلی والوں کی ہو رہی ہے وہ پوری طرح ظاہر ہے۔ بی جے پی کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ آج دہلی سیلاب کے پانی سے تو پریشان ہے ہی، افسوسناک ہے کہ راجدھانی کی سڑکوں پر گڈھے اور ٹوٹی سڑکیں بڑے حادثات کی وجہ بن رہی ہیں۔ سڑکوں پر بھرے پانی میں چلنے والی گاڑیاں تھوڑا چلنے کے بعد ہی گڈھوں میں دھنس رہی ہیں۔ دہلی کی سڑکوں پر لوگ اپنی جان داؤ پر لگا کر چلنے کو مجبور ہیں۔ بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت نے پچھلے 7 مہینوں میں ان سڑکوں کو درست کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ علی پور شاہراہ پر 5 فٹ کا گڈھا موجود ہے۔ اسی طرح صدر بازار، چاندنی چوک، لال قلعہ کو جوڑنے والی سڑک پر گٹر کے پانی اور گڈھوں کی وجہ سے لوگوں کا چلنا دشوار ہو گیا ہے۔ سونیا وہار پشتہ بھی دھنس چکا ہے۔ علاوہ ازیں مُنڈکا، گیتا کالونی، نجف گڑھ، بپرولا، بیرونی علاقے اور دہلی دیہات کے گاؤں میں سڑکوں پر گہرے گڈھوں کے باعث ٹریفک جام کا نظارہ ہے۔ یہاں چھوٹی گاڑیوں کو حادثات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ 25 جون کو محکمہ تعمیرات عامہ دہلی (پی ڈبلیو ڈی) نے 1400 کلومیٹر سڑکوں پر ایک ہی دن میں 3,433 گڈھوں کی مرمت کر کے ’ورلڈ ریکارڈ‘ بنانے کا جو دعوٰی کیا تھا، اُس جھوٹ کا پردہ بارش کے بعد فاش ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں حکومتوں نے دہلی کی سڑکوں کو بنانے میں جو کروڑوں روپے خرچ کیے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایسا اس لیے کیونکہ لوگ سڑکوں کے معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں حکومتوں کا کیا ہوا کام اب خستہ حالی کی شکل میں پوری طرح سے سامنے آ چکا ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’یہ صرف گڈھوں کی مرمت کا مشن نہیں تھا، یہ تاخیر اور بہانوں کے چکر کو ختم کرنے کی ایک پُرعزم کوشش تھی۔ بھرا گیا ہر گڈھا ایک پیغام تھا کہ ڈیلیوری تبھی ممکن ہے جب نیت صاف اور ایماندار ہو۔‘‘ لیکن اب پتہ چل رہا ہے کہ بی جے پی کا نہ تو ارادہ ایماندار تھا اور نہ ہی ڈیلیوری اثر انداز رہی۔ بی جے پی حکومت کی غیرفعالیت اور نااہلی سب کے سامنے آ گئی ہے، جسے عوام سے چھپایا نہیں جا سکتا تھا۔ جمنا میں سیلاب کے باعث ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور پانی سے بھرے گڈھوں اور ڈوبی ہوئی سڑکوں نے ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سچ یہی ہے کہ کھوکھلے وعدوں کے علاوہ ریکھا حکومت نے اب تک کوئی ٹھوس کام نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کے مطابق کئی کالونیوں کے رہائشی شکایت کرتے رہے ہیں کہ پچھلے کئی برسوں سے مین سڑکوں یا کالونیوں کی سڑکوں کی کوئی مرمت نہیں کی گئی۔ اس وجہ سے اکثر و بیشتر حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں تو یہ حادثات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہی کیجریوال حکومت نے دہلی کے لوگوں کی شکایتوں پر کوئی توجہ دی اور نہ ہی موجودہ بی جے پی حکومت توجہ دیتی نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/klvd84hd/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-7.14.24-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    این آئی آر ایف رینکنگ 2025: جامعہ ہمدرد نے فارمیسی شعبہ میں پھر ماری بازی، ہندوستان میں پہلے مقام پر برقرار