قومی خبریں

بی جے پی کے غنڈوں نے پولس کی ملی بھگت سے سسودیا کی رہائش گاہ پر کیا حملہ: عآپ

عآپ ترجمان آتشی مارلینا کا کہنا ہے کہ ’’آج پولس کی ملی بھگت سے نائب وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘

آتشی مارلینا، تصویر عآپ
آتشی مارلینا، تصویر عآپ 

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ لوگ ان کے گھر میں گھس گئے۔ جمعرات کو پیش آئے اس واقعہ کے تعلق سے عآپ لیڈروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین دراصل بی جے پی کے غنڈے تھے جو نائب وزیر اعلیٰ کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے ارادہ سے گھر میں گھسے۔ اس الزام کے بعد دہلی پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ عآپ کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنان منیش سسودیا کے گھر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ اس سلسلے میں فوری کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

اس سے قبل عآپ نے بی جے پی کے کارکنوں پر پولس کی ملی بھگت سے منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ عآپ ترجمان آتشی مارلینا نے جمعرات کو بتایا کہ ’’آج پولس کی ملی بھگت سے نائب وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں۔ کیا بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں نقصان کا بدلہ لے رہی ہے؟‘‘

Published: undefined

علاوہ ازیں عآپ لیڈر سورو بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو نظربند کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کی سرپرستی میں نائب وزیر اعلی کے گھر پر ان کی غیر موجودگی میں بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ دہلی پولس نے بی جے پی کے غنڈوں کی حملہ کرنے میں مدد کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined