قومی خبریں

برڈ فلو کا خطرہ: صورت حال کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم

محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے بدھ کو کہا کہ ریاستوں میں برڈ فلو کے کنٹرول کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تازہ ترین صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے برڈ فلو سے متعلق تمام واقعات کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے بدھ کو کہا کہ ریاستوں میں برڈ فلو کے کنٹرول کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تازہ ترین صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔

Published: undefined

راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باراں، کوٹہ، راجستھان کے جھالاواڑ اور مدھیہ پردیش کے مندوسور، اندور اور مالوا میں کوؤں کی موت ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے کانگڑا میں غیر مقیم پرندوں اور کیرلہ کے (پولٹری۔ بطخ) ۔ کوٹیئم اور اللاپوجھا میں پولٹری اور بطخوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ آئی سی اے آر-این ایچ ایس اے ڈی سے متاثر نمونے کی جانچ کے بعد برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Published: undefined

صورتحال کے پیش نظر یکم جنوری کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کو انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان نے ایوین انفلوئنزا کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی ہدایات کے مطابق مسلسل طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔ دوسری ایڈوائزری 5 جنوری کو ہماچل پردیش کو جاری کی گئی تھی۔ اس میں ریاست کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پولٹری کی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

Published: undefined

کیرالہ نے پہلے ہی 05 جنوری سے وبائی مراکز میں کنٹرول اور روک تھام کی مہم شروع کردی ہے۔ ایوین انفلوئنزا سے متعلق ایکشن پلان کے مطابق متاثرہ ریاستوں کو اس بیماری پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے بارے میں تجاویز دی گئیں ہیں۔ تجویزوں میں پولٹری فارموں کی بائیوسیفٹی کو بہتر کرنا، متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرنا، مردہ پرندوں کی لاشوں کو صحیح طریقوں سے تلف کرنا، بیماری کی تصدیق کے بروقت نمونے لینے اور مزید نگرانی کرنا اور انہیں جانچ کے لئے بھیجنا شامل ہیں۔

Published: undefined

متاثرہ پرندوں سے مرغیوں اور انسانوں میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عام رہنما خطوط کے ساتھ ساتھ نگرانی کی منصوبوں پر گہرائی کے ساتھ عمل درآمد بھی شامل ہے۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرندوں کی غیر معمولی اموات کے بارے میں رپورٹ کرنے کے لئے محکمہ جنگلات سے رابطہ کریں۔ دوسری ریاستوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرندوں کی غیر معمولی موت کے بارے میں چوکنا رہیں اور اطلاع دیں اور ضروری اقدامات کرنے کے لئے فوری طور پر رپورٹ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined