قومی خبریں

بل گیٹس کی بیٹی مسلم نوجوان سے رچائیں گی شادی، سوشل میڈیا پر کیا اعلان

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے دولہے کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ اپنے مسلم دوست نائل نصار سے شادی کریں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: بل گیٹس کی بیٹی نے جینیفر گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے دولہے کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ اپنے مسلم دوست نائل نصار سے شادی کریں گی۔ جینیفر کے ہونے والے دولہا نائل نصار کا تعلق مصر سے ہے اور وہ ایک معروف گھڑسوار (شو جمپر) ہیں۔

Published: undefined

بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس اور ان کے ہونے والے شوہر نائل نصار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر برفیلی وادی میں شادی کی پیش کش کی تصاویر شیئر کیں۔ میڈیکل کی طالب علم اور گھڑسوای کی کھلاڑی جینیفر نے نائل نصار کی طرف سے کی گئی شادی کی پیش کش پر ’ہاں‘ کہتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، ’’نائل تم بے مثال ہو۔ ہم دونوں کے اپنی آگے کی زندگی ایک ساتھ گزارنے، کچھ نیا سیکھنے، فروغ پانے، مسکرانے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لئے میں اب مزید انتظار نہیں کر سکتی۔ میں ایک نہیں لاکھوں مرتبہ ہاں کہتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

کویت میں پیدا ہونے والے نصار بھی اس کے بعد اپنے جذبات کو چھپا نہیں سکے اور انہوں نے لکھا، ’’اس نے ہاں کہہ دیا!!! میں خود کو اس وقت خوش دنیا کا سب سے زیادہ قسمت شخص محسوس کر رہا ہوں۔ جین، تم میں وہ سب کچھ وہ جس کا میں نے تصور کیا تھا... بلکہ تم اس بھی بڑھ کر ہو۔ زندگی بھر تمہارے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نائل نصار مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28 سالہ نصار نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ ادھر، 23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نائل نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں شادی بھی رچانے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined