فائل تصویر / سوشل میڈیا
بہار کے پٹنہ میں این ڈی اے نے کل ایک بڑی سیاسی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے اتحاد کے سبھی اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بڑا بیان دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ بہار میں نتیش کمار ہی این ڈی اے کے رہنما ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ اس دوران انہوں نے تیجسوی یادو کو بحث کا چیلنج دیتے ہوئے الزام لگایا کہ آر جے ڈی کے دور میں بہار میں نہ تو میڈیکل کالج تھے، نہ اسکول، نہ یونیورسٹی، آج 33 میڈیکل کالجوں پر کام چل رہا ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر سمراٹ چودھری نے نتیش کمار کے کام کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں گزشتہ 5 سالوں میں 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری ملی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب این ڈی اے کی نظر 2030 تک ترقی یافتہ بہار کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے پر ہے۔
Published: undefined
سمراٹ چودھری نے آگے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار اور خاص طور پر متھلانچل علاقے پر خصوصی توجہ ہے۔ بہار کو پی ایس یو سے تقریباً 40,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ملنے والی ہے۔ اس سے ریاست میں نوکری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ کا اہم مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ بہار دورے کو لے کر تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے بتایا کہ وزیر اعظم کی تقریب کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری سبھی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، دیہی ترقیات کے وزیر للن سنگھ، جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے جھا سمیت بی جے پی، جے ڈی یو، لوک جن شکتی پارٹی اور ’ہم‘ کے ریاستی صدر اور متھلانچل کے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سمیت کئی اہنم رہنماؤں نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined