گرمی سے پریشان ہوا شمالی ہندوستان، دہلی کے درجہ حرارت میں اضافہ، پہاڑوں پر برف باری کا الرٹ

شمال مشرقی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں حال ہی میں برف باری ہوئی ہے۔ مشرقی سکم میں تسومگو جھیل کے قریب شدید برف باری سے سڑکیں بند ہوگئیں، جس سے 541 گاڑیوں میں سوار 2700 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی علاقے میں جیسے جیسے سردی  رخصت ہورہی ہے، گرمی اپنا رنگ دکھانے لگی ہے۔ دوپہرکے وقت تیز دھوپ اور بڑھتے درجہ حرارت نے شہریوں کو گرمی کا احساس کرادیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح آنے والے 7 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ متوقع ہے۔ اس مدت کے دوران بارش کی توقع نہیں ہے اورآسمان صاف رہنے سے تیز دھوپ رہے گی۔

پیش گوئی کے مطابق مغربی طلاطم کے اثرات سے پہاڑی ریاستوں کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔ جموں و کشمیرمیں 26-27 فروری کو ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ میں 27-28 فروری کو ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انڈمان اورنکوبارجزائرمیں آج (26 فروری) گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ اس دوران 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔


اُدھر کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی اسی دن کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ شروعاتی دو دنوں کے بعد مہاراشٹر اور مشرقی ہندوستان میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

راجستھان میں موسم اس وقت خشک ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ باڑمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ لونکرنسر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی مرکز، جے پور کے مطابق آنے والے دنوں میں ریاست میں خشک اور گرم موسم برقرار رہے گا۔ اجمیر، الور، جے پور، پیلانی، جودھ پور، پھلودی، بیکانیر اور چورو جیسے کئی شہروں میں دن کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔


شمال مشرقی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں حال ہی میں برف باری ہوئی ہے۔ مشرقی سکم میں تسومگو جھیل کے قریب شدید برف باری سے سڑکیں بند ہوگئیں، جس سے 541 گاڑیوں میں سوار 2700 سے زائد سیاح پھنس گئے۔ تاہم حکام نے شیراتھانگ اور آس پاس کے بالائی علاقوں سے برف صاف کرکے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔