قومی خبریں

بہار میں کنفیوژن اور خوف کا ماحول ہے، ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں: کانگریس

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے کہا کہ حکومت کو جی ڈی پی بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن اس کی بدانتظامی کی وجہ سے آلو، پیاز، ٹماٹر جیسی عام سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں

گورو بلبھ، تصویر یو این آئی
گورو بلبھ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ جس بہار میں طویل عرصے سے گڈگورننس کی بات کہی جاتی رہی ہے وہاں آج خوف اور کنفیوزن کا ماحول ہے اور یہ صورت حال وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار نے پیدا کی ہے، کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہار میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور جنتا دل یونائٹیڈ نے خوف اور کنفیوزن کی صورت حال پیدا کی ہے۔ حکومت نے وہاں جو خوف اور کنفوزن کا ماحول پیدا کیا ہے وہ انتخابی مہم میں واضح نظر آرہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہاں کون پارٹی کس اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑ رہی ہے یہ واضح نہیں ہے۔ جنتا دل یو تو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ ہے اس لئے انتخابی مہم میں مودی کی تصویر استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف کھڑی لوک جن شکتی پارٹی بھی وزیراعظم کی تصویر کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ صورت حال مودی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو انتخابات میں سب کو اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ جس بہار کی کمان پندرہ برسوں سے گڈگورننس کے ہاتھوں میں ہونے کی بات کہی جاتی رہی ہے اسے بہار کو نیتی آیوگ نے ملک کے پندرہ ریاستوں میں سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بہار میں 33.74 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے آلو۔پیاز کی ہو رہی بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، لیکن حکومت آلو۔پیاز جیسی ضروری اشیاء کی قیمتیں اور ان کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔ کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے الزام لگایا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں مصنوعی طریقے سے بڑھ رہی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے کہا کہ حکومت کو جی ڈی پی بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن اس کی بدانتظامی کی وجہ سے آلو، پیاز، ٹماٹر جیسی عام سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور حکومت اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آلو دس برسوں میں سب سے زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 147 فیصد اور پیاز 142 فیصد کی اونچی شرح پر فروخت ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلیک مارکیٹنگ کو موقع دینے کے لئے قیمتیں روکنے کی کوشش نہیں کی اس لئے اسے بتانا چاہیے کہ اس نے وقت رہتے یہ قدم کیوں نہیں اٹھائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined