قومی خبریں

بہار انتخابات: بی جے پی کا ووٹ شیئر 5 فیصد کم ہوا تو سیٹیں کیسے بڑھیں؟ اُدت راج نے ای وی ایم پر اٹھائے سوال

کانگریس لیڈر اُدت راج نے ایک ٹوئٹ میں سوال پوچھا ہے کہ بی جے پی کا بہار میں ووٹ شیئر 5 فیصد کم ہوا ہے تو سیٹیں کس طرح بڑھ گئیں؟ اس کے برعکس آر جے ڈی کا ووٹ شیئر 5 فیصد بڑھا ہے لیکن سیٹیں کم ہو گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ کی شکست کے بعد ای وی ایم پر کئی لوگوں نے انگلی اٹھائی ہے۔ کانگریس لیڈر ادت راج نے ووٹ شماری کے دن بھی ای وی ایم کی کارکردگی کو لے کر خدشات ظاہر کیے تھے، اور آج بھی ایک ویڈیو ٹوئٹ کر کے بی جے پی کے ذریعہ 74 سیٹیں حاصل کرنے کو لے کر دھاندلی پر مبنی ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں سوال کیا ہے کہ ’’بی جے پی کا بہا رمیں ووٹ شیئر 5 فیصد گرا ہے تو سیٹیں کیسے بڑھیں؟‘‘

Published: 13 Nov 2020, 2:40 PM IST

ادت راج نے بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اور آر جے ڈی کے ذریعہ حاصل سیٹوں اور ووٹ شیئر کا موازنہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا ووٹ شیئر بہا رمیں گرا ہے تو سیٹیں کیسے بڑھیں؟ آر جے ڈی کا ووٹ شیئر 5 فیصد بڑھا لیکن سیٹیں کم ہوئیں۔ بی جے پی کا ووٹ بینک کم ہے، زیادہ سے زیادہ 15 سیٹیں آنی تھیں۔ دیہی علاقے میں زیادہ این ڈی اے جیتی ہے جب کہ ان کا شہری بیس ہے۔ ای وی ایم میں سیٹنگ ہوئی۔‘‘

Published: 13 Nov 2020, 2:40 PM IST

اس پورے معاملے میں بہار کے چیف الیکشن افسر ایچ آر شرینواس کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل پوری طرح سے غیر جانبدار رہا، اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کے ذریعہ طلب کیے جانے پر ووٹ شماری سے متعلق دستاویز اور ویڈیو فوٹیج وغیرہ دستیاب کرا دیے جائیں گے۔

Published: 13 Nov 2020, 2:40 PM IST

غور طلب ہے کہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں پر ہوئے انتخاب میں این ڈی اے نے 125 سیٹیں حاصل کر اکثریت کے لیے ضروری نمبر پا لیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد مہاگٹھ بندھن کو اس انتخاب میں 110 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ انتخاب میں آر جے ڈی کو 75، بی جے پی کو 74، جنتا دل یو کو 43 اور کانگریس کو 19 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

Published: 13 Nov 2020, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Nov 2020, 2:40 PM IST