قومی خبریں

بہار میں این آر سی معاملہ پر بی جے پی میں ہی اختلاف

بی جے پی رہنما سشیل مودی جہاں ریاست میں این آر سی کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے وزیر اور بی جے پی رام نارائن منڈل نے کہا کہ ریاست میں این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھاگلپور: بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر (این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے کہا کہ ریاست میں این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

منڈل نے یہاں بھاگلپور اور بانکا ضلع کے محکمہ جاتی عہدیداران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ بہارمیں بھی این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں این آر سی نافذ ہونے سے عام لوگوںکو کافی فائدہ ہوگا وہیں غلط طریقے سے رہنے والے لوگوں کی سرگرمیوں پر روک لگ پائے گی ۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

غورطلب ہےکہ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بد ھ کو رانچی میں کہا تھاکہ این آر سی پورے ملک میں نافذہوگا ۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر گری راج سنگھ سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران بہار میںبھی اسے نافذ کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ مودی نے کہاکہ بہار میں این آر سی کا نفاذ زیر غور نہیں ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

وزیر نے کہاکہ ریاست کے کچھ اضلاع میں سیلاب کے امکانات کو دیکھتے ہوئے تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیلا ب متاثرین کو کسی طرح کی تکلیف نہیںہونے دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں سرکاری مشنری پوری طرح تیار اور چوبیس گھنٹے نظر رکھ رہی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

مسٹر منڈل نے کہاکہ بھاگلپور ڈویژن سمیت ریاست میں عام لوگوںسے جڑے زمین اور محصولات سے متعلق سارکے کاموں کو تیزی سے کرنے کیلئے سبھی افسران کو کہا گیا ہے۔ اگر کوئی افسر اس میں کوتاہی برتتے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے قبول کیاکہ آج ریاست میں زمینی تنازعے میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے جرائم سمیت کئی مسائل پیداہوگئے ہیں۔ اس لئے انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو زمین سے متعلق تنازعہ کو تیزی سے نمٹانے کی ہدایت دی ہے ۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

وزیرنے کہاکہ ریاست کے مختلف حصوں میںزمینی لگان اور داخل خارج کو آن لائن کرنے کے کام کو مقررہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن لائن جمع بندی کا کام اس سال 02 اکتوبر سے شروع کر دیاجائے گا اور اس کا عمل تیزی سے چل رہاہے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ریاست کے سبھی بلاکوں ، ڈویژن اور ضلع سطح کے محکمہ جاتی دفاتر میں وافر مقدار میں ملازمین اور امین کی تقرری جلد ازجلد ہوگی ۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

محصولات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ویویک کمار سنگھ نے بلاک سے ضلع سطح کے محکمہ جاتی کاموں خاص کر مفاد عامہ سے جڑے جمع بندی ، داخل خارج ، زمینی لگان ، زمین منتقلی کو ترجیح دینے کی ہدایت سبھی افسران کو دی ۔ ساتھ ہی عام لوگوں سے جڑی شکایتوں کے نپٹارہ میں بے وجہ تاخیر نہیں کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری کے علاوہ بھاگلپور اور با نکا کے ضلع مجسٹریٹ ، سبھی اے ڈی ایم ، سب ڈویژنل افسر ان بھی موجود تھے۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 10:10 PM IST