قومی خبریں

بی جے پی رکن اسمبلی نے کھولی بہار حکومت کی قلعی، کیے کئی حیرت انگیز انکشافات

ہری بھوشن سنگھ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی ہی بات نہیں سنی جا رہی ہے تو عوام کا کیا حال ہوگا، انھوں نے اپنی ہی حکومت پر ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-جے ڈی یو سنبھل جائیں ورنہ نتیجہ بہت برا ہوگا۔

ہری بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
ہری بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں برسراقتدار اتحاد میں شامل بی جے پی رکن اسمبلی ہی اب اپوزیشن کی زبان بولنے لگے ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست میں نیچے کی سطح پر لوٹ مچی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ افسر شاہی نہیں ’ڈاکو شاہی‘ چل رہی ہے۔

Published: undefined

بہار اسمبلی احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہری بھوشن سنگھ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی ہی بات نہیں سنی جا رہی ہے تو عوام کا کیا حال ہوگا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور جنتا دل یو سنبھل جائیں ورنہ اس کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ نچلی سطح تھانہ و بلاک میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ سرکاری افسر لوٹنے کے علاوہ کچھ کام نہیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس بغیر پیسے لیے کسی کی نہیں سنتی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی رکن اسمبلی کے اس بیان پر جب کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اجیت شرما سے رد عمل مانگا گیا تو انھوں نے بھی بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں کوئی غلط بات نہیں کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہار میں شراب بندی ہے، جہاں زہریلی شراب سے موت ہوتی ہے، وہاں پر ایس پی اور ڈی ایم جا کر لوگوں پر دباؤ بناتے ہیں کہ آپ کہیے کہ موت شراب سے نہیں بیماری سے موت ہوئی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے کی حکومت میں انتظامیہ کے عہدیدار اپنے آپ کو ہی حکومت سمجھ رہے ہیں۔

Published: undefined

اجیت شرما نے یہاں تک کہا کہ اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس پر غور کرنا چاہیے، اب اپنے ہی ساتھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ بات اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ بہار میں افسر شاہی عروج پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت میں اراکین اسمبلی کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined