قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: مہاگٹھ بندھن کی حریف سی پی آئی ایم ایل نے جاری کی امیدواروں کی فہرست

سی پی آئی ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے پریس کانفرنس میں اپنے کوٹے کی سبھی 19 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

دیپانکر بھٹاچاریہ (تصویر سوشل میڈیا)
دیپانکر بھٹاچاریہ (تصویر سوشل میڈیا) 

پٹنہ: بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حلیف سی پی آئی ایم ایل نے تینوں مرحلہ کے اسمبلی انتخاب کیلئے اپنے کوٹے کی سبھی 19 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کر دیا۔ سی پی آئی- ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری کنال، دھریندر جھا، آل انڈیا کسان مہا سبھا کے جنرل سکریٹری راجارام سنگھ اور دیگر لیڈران کی موجودگی میں پیر کو پریس کانفرنس میں اپنے کوٹے کی سبھی 19 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 28 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلہ میں پارٹی آٹھ سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔

Published: undefined

دیپانکر بھٹاچاریہ نے بتایاکہ پہلے مرحلہ کی آٹھ سیٹوں میں پالی گنج اسمبلی حلقہ سے سندیپ سوربھ، آرہ سے قیام الدین انصاری، اگیاﺅں (محفوظ) سے منوج منزل، تراری سے سداما پرساد، ڈمراﺅں سے اجیت کمار سنگھ، کاراکاٹ سے ارون سنگھ، ارول سے مہا نند پرساد اور گھوسی سے رام بلی سنگھ یادو کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ دوسرے مرحلہ کے انتخاب میں پارٹی چھ سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ ان میں بھورے (محفوظ) سے جتندر پاسوان، زیرہ دئی سے امرجیت کشواہا، درولی (محفوظ) سے موجودہ رکن اسمبلی ستیہ دیور ام، دروندا سے امرناتھ یادو، دیگھا سے ششی یادو اور پھلواری (محفوظ) سے گوپال روی داس پارٹی کی جانب سے میدان میں ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح تیسرے مرحلہ کیلئے پارٹی بقیہ پانچ سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ ان میں سکٹا اسمبلی حلقہ سے ویریندر پرساد گپتا، اورائی سے آفتاب عالم، بلرام پور سے موجودہ رکن اسمبلی محبوب عالم، کلیانپور (محفوظ) رنجیت رام اور وارث نگر سے پھول بابو سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخاب کیلئے مہا گٹھ بندھن نے سنیچر کو حلیف جماعتوں کی سیٹوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے تحت آرجے ڈی کو 144، کانگریس کو 70 اور بایاں محاذ کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔ بایاں محاذ کی کل سیٹوں میں سے 19 سیٹ پر سی پی آئی۔ ایم ایل، چھ سیٹ پر سی پی آئی اور چار سیٹ پر سی پی آئی۔ ایم کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

Published: undefined

بہار میں تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکاہے۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 28 اکتوبر کو ہوگی وہیں دوسرے مرحلے کیلئے 03 نومبر اور تیسرے مرحلے کیلئے 07 نومبر کوووٹ ڈالے جائیںگے۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک پورا کرلیا جائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کوختم ہورہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined