قومی خبریں

بہار: نتیش کمار کے انتخابی جلسہ میں لگے 'لالو پرساد زندہ باد' کے نعرے

نتیش کمار چھپرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جب سامعین میں سے کچھ لوگوں نے اچانک 'لالو پرساد زندہ باد' کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس سے وہاں پر عجیب و غریب ماحول پیدا ہو گیا۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی 

بہار اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران اپنے امیدوار کے لیے انتخابی تشہیر میں جٹے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی این ڈی اے امیدواروں کے حق میں لگاتار ریلیاں کر رہے ہیں اور انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ آج جب وہ چھپرہ میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے تو سامعین میں سے کچھ لوگوں نے اچانک 'لالو پرساد زندہ باد' کے نعرہ لگانے شروع کر دیئے جس سے وہاں پر عجیب و غریب ماحول پیدا ہو گیا۔ نتیش کمار بھی اس نعرے بازی سے تھوڑا تذبذب میں پڑ گئے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق چھپرہ میں انتخابی جلسہ سے جب نتیش کمار خطاب کر رہے تھے اور اپنی حکومت کی حصولیابیاں بیان کر رہے تھے تو اچانک درجن بھر لوگ لالو پرساد کا نام لے کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ ہنگامہ دیکھ کر نتیش کمار ناراض ہوئے اور مائیک سے ہی نعرہ بازی کرنے والے لوگوں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ "آپ جس کے لیے نعرے لگا رہے ہیں اس سے اُس کا ہی نقصان ہوگا۔" انھوں نے مزید کہا کہ "سماج میں کبھی بھی اِدھر اُدھر کی بات نہیں کرنی چاہیے، ہمیشہ سچائی کی بات کرنی چاہیے۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ پیر کے روز بھی نتیش کمار کو ایک انتخابی جلسہ کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک شخص نے 'نتیش کمار چور ہے' کا نعرہ لگانا شروع کر دیا تھا۔ واقعہ اورنگ آباد کے رفیع گنج اسمبلی حلقہ کا تھا جہاں نتیش کمار این ڈی اے امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ لیکن اچانک ایک شخص نے 'نتیش کمار چور ہے' کا نعرہ بلند کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ بعد میں وہاں موجود پولس والوں نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined