قومی خبریں

بہار اور کیرالہ کے گورنر کی ہوئی ’ادلا-بدلی‘، 3 دیگر ریاستوں کو بھی ملے نئے گورنر

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اب بہار کے گورنر بنائے گئے ہیں، جبکہ بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر کو کیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح میزورم کے گورنر ہری بابو اب اڈیشہ کے گورنر ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عارف محمد خان (بائیں) اور راجندر وشوناتھ آرلیکر (دائیں)</p></div>

عارف محمد خان (بائیں) اور راجندر وشوناتھ آرلیکر (دائیں)

 

آج ملک کی کچھ ریاستوں کو نیا گورنر ملا گیا ہے۔ کچھ گورنرس کو ایک ریاست سے دوسری ریاست بھیجا گیا ہے اور اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کو اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ان کی جگہ اب ہری بابو اڈیشہ کے گورنر ہوں گے، جو کہ پہلے میزورم کے گورنر تھے۔ رگھوبر داس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ’مین اسٹریم کی سیاست‘ میں پھر سے واپسی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

بہار اور کیرالہ کو لے کر بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ ان دونوں ریاستوں کے گورنر کی ’ادلا-بدلی‘ ہو گئی ہے۔ یعنی کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اب بہار کے گورنر ہوں گے، اور بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر اب کیرالہ کے گورنر ہوں گے۔ عارف محمد خان کو 6 ستمبر 2019 کو کیرالہ کا گورنر بنایا گیا تھا۔ وہ اکثر اپنے بیانات اور فیصلوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے۔ بہار میں ان کی کارکردگی کیسی رہتی ہے، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ خاص طور پر آئندہ سال بہار اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں کوئی رسہ کشی ہوتی ہے تو پھر عارف محمد خان کا کردار بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

جنرل وی کے سنگھ اور اجئے کمار بھلّا ایسے دو نام ہیں جن کی تقرری حقیقی معنوں میں نئے گورنر کے طور پر ہوئی ہے۔ سابق داخلہ سکریٹری اجئے بھلا کو منی پور کا گورنر بنایا گیا ہے، جبکہ جنرل وی کے سنگھ میزورم کے گورنر بنائے گئے ہیں۔ داخلہ سکریٹری کے طور پر اجئے کمار بھلّا کی مدت کار 22 اگست 2024 کو ہی ختم ہوئی ہے۔ وہ آسام-میگھالیہ کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ مودی حکومت نے انھیں 2019 میں مرکزی داخلہ سکریٹری مقرر کیا تھا۔ نومبر 2020 میں انھیں سبکدوش ہونا تھا، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے بھلّا کو لگاتار 4 مرتبہ سروس میں توسیع دی گئی۔

Published: undefined

جنرل وی کے سنگھ کی بات کریں تو وہ غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ بی جے پی نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں جنرل وی کے سنگھ کو غازی آباد سیٹ سے میدان میں اتارا تھا اور انھوں نے جیت حاصل کی تھی۔ وہ گزشتہ حکومت میں وزیر مملکت برائے خارجہ بنائے گئے تھے۔ 2024 کے انتخاب میں پارٹی نے انھیں ٹکٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد سے ہی جنرل وی کے سنگھ کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ اب انھیں میزورم کا گورنر بنایا گیا ہے تو قیاس آرائیوں کا بازار بھی بند ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined