قومی خبریں

رگھوونش پرساد کے انتقال کے بعد ان کے خطوط پر اٹھے سوال، سیاست بھی گرم

رگھوونش پرساد کے بھائی اور آر جے ڈی رکن اسمبلی ویریندر پرساد یہ سوال اٹھایا ہے کہ آخر کوئی بھی شخص اسپتال کے آئی سی یو سے کیسے خط لکھ سکتا ہے۔ انھوں نے اسے ایک سازش قرار دیا ہے۔

تصویر بذریعہ نوجیون
تصویر بذریعہ نوجیون 

بہار کے سینئر سماجوادی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال کے بعد ایک طرف جہاں ان کے آبائی گاؤں پاناپور شاہپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی چل رہی ہے، وہیں دوسری طرف انتقال سے پہلے ان کے ذریعہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لکھے خطوط کو لے کر اب بہار کے سیاسی ماحول میں سوال اٹھنے لگے ہیں اور ساتھ ہی سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

پیر کے روز آر جے ڈی رگھوونش پرساد کے اسپتال سے لکھے خط پر ہی سوال اٹھا دیا ہے جسے لیکن بی جے پی اور جنتا دل یو کےلیڈران نے آر جے ڈی پر نشانہ سادھا ہے۔ آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد کے ذریعہ لکھے خطوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص اسپتال کے آئی سی یو سے کیسے خط لکھ سکتا ہے۔ انھوں نے اسے ایک سازش قرار دیا۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ نے رگھوونش پرساد سنگھ کو سادھو سنت مزاج کی شخصیت بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کچھ دن پہلے ہی رگھوونش پرساد سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت وہ نتیش اور مودی حکومت کی تنقید کر رہے تھے، جب کہ لالو پرساد کی تعریف کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ "میں نے تو پہلے ہی کہا ہے کہ یہ خط ایک سازش ہے۔"

Published: undefined

اِدھر جے ڈی یو نے اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بہار کے وزیر نیرج کمار نے کہا کہ آر جے ڈی اب سماجوادی لیڈر کے انتقال کے بعد غیر اخلاقی تبصرے کر رہی ہے۔ زندہ رہنے پر تو آر جے ڈی کے لیڈران نے ان کی خیریت تک نہیں لی۔ انھوں نے جب اپنے جذبات ایک خط کے ذریعہ سے ظاہر کیے تو اب آر جے ڈی لیڈران اسی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بی جے پی نے تو اس تعلق سے آر جے ڈی کو اَن پڑھ اور گنواروں کی جماعت تک قرار دے دیا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اتوار کے روز سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کا دہلی کے ایمس انتقال ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے لالو یادو کے نام لکھے خط میں آر جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس خط کو بہار کے میڈیا میں جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انتقال سے ایک دن پہلے تک رگھوونش پرساد کے نام سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لکھے ایک کے بعد ایک چار خطوط میڈیا میں جاری ہوئے جن میں ویشالی گڑھ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو ترنگا لہرانے کے مطالبہ سمیت کئی دیگر مطالبات رکھے گئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ سبھی خط رگھوونش بابو نے آئی سی یو سے لکھے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined