ووٹر لسٹ / تصویر سوشل میڈیا
اترپردیش کے مہوبہ میں ووٹر لسٹ ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران انتظامیہ کی جانب سے سنگین لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کبرائی ترقیاتی بلاک میں سری نگر گرام پنچایت کے پردھان سمیت تقریباً 2,300 گاؤں والوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب کر دیے گئے ہیں۔
Published: undefined
معاملے میں سب سے چونکا نے والی بات یہ ہے کہ سری نگر کا موجودہ گاؤں پردھان آشیش راجپوت بھی اس لاپرواہی کا شکار ہو گیا ہے۔ آشیش راجپوت کے ساتھ ان کے خاندان کے دیگر افراد اور گاؤں کے ہزاروں ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہیں۔ پریشان گاؤں پردھان نے آناً فاناً ضلع مجسٹریٹ غزل بھاردواج کے دفتر پہنچ کر انصاف کی فریاد کی۔
Published: undefined
اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مہوبہ کے ایس ڈی ایم شیودھیان پانڈے نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ سری نگر گاؤں کے پردھان کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی جانچ جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا نام فہرست سے کٹ گیا ہے وہ گھبرائیں نہیں، وہ 30 دسمبر تک متعلقہ فارم کو پُر کر کے اپنے دعوے جمع کرا سکتے ہیں۔
Published: undefined
حالانکہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک گیر پیمانے پر کئے جانے والے اس بڑے اور سنجیدہ عمل میں شامل کی گئی اہلکاروں کی فوج کی موجودگی کے باوجود اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے کٹ گئے۔ گاؤں کے لوگ اور پردھان اپنے جمہوری حقوق واپس پانے کے لیے فارم بھرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined