قومی خبریں

بائیڈن کا یوکرین کے قضیہ پر پوتن پر ذاتی پابندیوں کا انتباہ

میڈیا نے امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا وہ یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر پوتن پر پابندیاں ذاتی طور پر منظور کریں گے، تو بائیڈن نے جواب دیا ’’ہاں، میں ایسا کروں گا‘‘۔

بائیڈن اور پوتن کی ملاقات / Getty Images
بائیڈن اور پوتن کی ملاقات / Getty Images PETER KLAUNZER

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادیمیر پوتن پر ذاتی پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں گے۔ جب میڈیا نے امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا وہ یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر پوتن پر پابندیاں ذاتی طور پر منظور کریں گے، تو بائیڈن نے جواب دیا ’’ہاں، میں ایسا کروں گا۔

Published: undefined

بی بی سی نے بائیڈن کے حوالے سے کہا کہ یوکرین کی سرحد کے پار اس طرح کے اقدام سے دنیا کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ‘‘اور یہ’’ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ناٹو کے کسی رکن کو اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آیا ناٹو ان کے بچاؤ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Published: undefined

تاہم امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا پوتن واقعی یوکرین پر حملہ کریں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ روسی یقینی طور پر یہ جانتے ہیں‘‘۔ بائیڈن کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دیگر مغربی رہنما بار بار خبردار کر رہے ہیں کہ روس اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

Published: undefined

بی بی سی کے مطابق روس نے ایک لاکھ کے قریب روسی فوجی سرحد پر تعینات کیے ہیں۔ دریں اثنا، روس نے امریکہ اور ناٹو پر خطے میں ’کشیدگی بڑھانے‘ کا الزام لگایا ہے اور روس نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined