قومی خبریں

بھوپال کو مل گیا میٹرو کا تحفہ، آج سے ایمس-سبھاش نگر روٹ پر شروع ہوا سفر

بھوپال میں میٹرو کی ’اورنج لائن‘ کا پہلا مرحلہ اتوار (21 دسمبر) سے شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں میٹرو سبھاش نگر سے ایمس تک چلے گی، جس میں 8 اسٹیشن ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپال میٹرو</p></div>

بھوپال میٹرو

 

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے لوگ بھی آج سے میٹرو کا لطف اٹھا سکیں گے۔ پہلے مرحلہ میں یہ میٹرو ایمس سے سبھاش نگر اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ اس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔ تقریباً 7 کلومیٹر طویل اس روٹ پر 8 ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشن تیار کیے گئے ہیں۔ اس سے سب سے زیادہ فائدہ ایمس جانے والے لوگوں کو ہوگا۔ میٹرو کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے طے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بھوپال میں میٹرو کی ’اورنج لائن‘ کا پہلا مرحلہ اتوار (21 دسمبر) سے شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں میٹرو سبھاش نگر سے ایمس تک چلے گی، جس میں 8 اسٹیشن ہوں گے۔ ان کے نام ایمس، الکاپورر، ڈی آر ایم آفس، رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن، ایم پی نگر، بورڈ آفس چوراہا، کندریہ ودیالیہ اور سبھاش نگر ہیں۔ یہ روٹ تقریباً 7 کلومیٹر طویل ہے، مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہفتہ (20 دسمبر) کو میٹرو کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ سبھاش نگر سے ایمس اسٹیشن تک سفر کیا۔

Published: undefined

میٹرو کا یہ کوریڈور شہر کے مصروف راستوں پر لوگوں کو رفتار دینے کا کام کرے گا۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سفر بھی آسان ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ بھوپال میٹرو کا لوگ کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے، جو اب ختم ہو گیا۔ میٹرو کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، بھوپال میٹرو میں ٹکٹ حاصل کرنے کا نظام مکمل طور سے مینوئل رہے گا۔

Published: undefined

مسافر کاؤنٹر سے ٹکٹ لے سکیں گے، صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک میٹرو مسافروں کی خدمت کے لیے کھلی رہے گی۔ میٹرو کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر، جبکہ کم از کم رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے والی ہے۔ میٹرو کے شروع ہو جانے سے سڑک پر ٹریفک دباؤ کم ہو جائے گا۔ مسافروں کو وقت کی بچت ہوگی، ساتھ ہی بہتر سفر کا تجربہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined