بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
چنڈی گڑھ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی کنیا کماری سے شروع ہونے والی 'بھارت جوڑو یاترا' 10 جنوری کو پنجاب میں داخل ہوگی۔ پارٹی کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ واڈنگ، سکریٹری اور ریاستی امور کے انچارج ہریش چودھری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یاترا 10 جنوری کو شمبھو بارڈر سے پنجاب میں داخل ہوگی اور سری فتح گڑھ صاحب جائے گی۔ راہل گاندھی 11 جنوری کو پنجاب کا سفر شروع کرنے سے پہلے گرودوارہ فتح گڑھ صاحب میں ماتھا ٹیکنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اور نفرت کی سیاست کے خلاف ہے۔ یاترا کا مقصد ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور سرمایہ داری جیسے سلگتے ہوئے مسائل کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک یاترا میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد، فلمی شخصیات، گلوکار، ماہر معاشیات، صنعت کاروں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے پنجابی و غیر مقیم باشندوں سے بھی اس یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
Published: undefined
واڈنگ نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' اب تک ملک کی 10 ریاستوں کا احاطہ کر چکی ہے۔ پنجاب کے بعد صرف جموں و کشمیر کا علاقہ رہ جائے گا۔ بھارت جوڑو یاترا سری نگر جاکر ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یاترا کے راستے کا تخمینہ 3570 کلومیٹر تھا جو مکمل ہونے تک 4000 کلومیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر سات دنوں تک پنجاب میں چلے گا اور اس کے آخری پڑاؤ مادھوپور سے جموں و کشمیر میں داخل ہونے سے ایک دن قبل پٹھان کوٹ میں ایک عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined