ہماچل پردیش میں سکھوندر سنگھ سکھو کی کابینہ میں توسیع، جانیں کس کو ملی کابینہ میں جگہ؟

جن 7 ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا ان کے نام ڈاکٹر دھنی رام شانڈل، چندر کمار، ہرش وردھن چوہان، جگت سنگھ نیگی، روہت ٹھاکر، انیرودھ سنگھ اور وکرمادتیہ سنگھ ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

شملہ: ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے کے تقریباً 28 دن بعد سکھوندر سنگھ سکھو کی کابینہ میں توسیع کی گئی۔ اتوار کو سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے رکن اسمبلی وکرمادتیہ سنگھ سمیت 7 ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

جن 7 ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا ان کے نام ڈاکٹر دھنی رام شانڈل، چندر کمار، ہرش وردھن چوہان، جگت سنگھ نیگی، روہت ٹھاکر، انیرودھ سنگھ اور وکرمادتیہ سنگھ ہیں۔ اب ان وزرا میں قلمدان تقسیم کئے جائیں گے۔

کابینہ میں توسیع سے قبل وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے 6 ارکان اسمبلی کو چیف پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا۔ چیف پارلیمانی سکریٹری بننے والوں میں دون اسمبلی حلقہ سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے رام کمار، آرکی اسمبلی حلقہ سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے سنجے اوستھی، دوسری بار پالم پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے آشیش بوٹیل کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلو صدر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی سندر سنگھ ٹھاکر، موہن لال براکٹا اور کشوری لال کو بھی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ سکھوندر سنگھ سکھو نے 11 دسمبر 2022 کو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ ساتھ ہی مکیش اگنی ہوتری نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب شملہ کے تاریخی ریج گراؤنڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔