قومی خبریں

جملہ بازوں کی پارٹی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: سندھیا

جیوتر دتیہ سندھیا نے بی جے پی کو جملہ بازوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے، اس سے آپ سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرینا: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے گنا شیو پوری پارلیمانی حلقہ کے امیدوار جیوتر دتیہ سندھیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جملہ بازوں کی پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی جملہ بازوں کی پارٹی ہے، اس سے آپ سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

سندھیا گزشتہ روز مرینا پارلیمانی حلقہ کے امبھاه قصبے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرینا- شیوپور پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار رام نواس راوت چمبل کی مٹی کے سپوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی جھوٹي باتوں میں آکر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔ سندھیا نے کہا کہ آپ کے ساتھ پرورش پانے والے اس ’سیوک‘ کو جتا کر ان کے اور کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Published: undefined

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی جملہ بازوں کی پارٹی ہے اور آپ کو ان سے ہوشیار رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وقت میں كیلارس شگر مل چالو تھی، لیکن بی جے پی حکومت نے اسے بند کر دیا۔انہوں نے پرانی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے باپ دادا نے اس علاقے کے گاؤں والوں کے لیے نیروگیج بنائی اور انہوں نے اسے براڈگیج میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، لیکن بی جے پی نے اس کا کریڈٹ لے لیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے جیوتیرادتیہ سندھیا نے ساگر ضلع کے سیہورا میں بھی بی جے پی پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 33 برسوں سے ساگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں لیکن بندیل کھنڈ کو پسماندگی سے نجات نہیں مل سکی۔ پانچ سال گزر چکے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس کرنے کی اب یاد آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے چار ماہ بعد قرض معافی سے متعلق سوال پوچھنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ پانچ برس میں پندرہ لاکھ روپے غریب اکاؤنٹس کیوں نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نیائے (انصاف) کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined