قومی خبریں

بنگال: چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس شاندار جیت کی طرف گامزن

ترنمول کانگریس نے کہا کہ کوچ بہار سے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کی سبقت یہ ثابت کرتی ہے کہ شمالی بنگال سے بی جے پی کا زوال شروع ہوگیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: ضمنی انتخابات میں ریاست کی چاروں سیٹ پر ترنمول کانگریس نے سبقت حاصل کرلی ہے، گوسابہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے ریکارڈ سبقت حاصل کی ہے۔ کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقہ جہاں سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ و مرکزی وزیر نشیت پرمانک نے جیت حاصل کی تھی، مگر انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت باقی رکھی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ اس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہو رہیں۔ مگر اب یہاں سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادیان گوہا نے 129880 ووٹوں سے بڑی سبقت حاصل کرلی ہے اور یہ سیٹ بی جے پی کے ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہے۔ اس وقت بی جے پی امیدوار کو محض 11 فیصد ووٹ ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔

Published: undefined

گوسابا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے 151452 ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ بی جے پی کو 30ہزار ووٹ ملے ہیں۔ یہاں سے ترنمول کانگریس کے فاتح امیدوار جینت نسکر کی کورونا وائرس سے متاثرہونے کے بعد موت ہوگئی تھی اس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

شانتی پور میں اسمبلی حلقہ جہاں سے بی جے پی نے اسی سال اپریل اور مئی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی میں بھی ترنمول کانگریس کے امیدوار برج گوشوار گوسوامی نے 54 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ یہ سیٹ ہمیشہ سے ترنمول کانگریس کے لئے مشکل رہی ہے۔ برج کشور گوسوامی کو ترنمول کانگریس نے ماسٹر اسٹروک کھیلا تھا۔ چوں کہ ان کا خاندان علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس نے کہا کہ کوچ بہار سے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کی سبقت یہ ثابت کرتی ہے کہ شمالی بنگال سے بی جے پی کا زوال شروع ہوگیا ہے۔ کھردہ اسمبلی حلقے سے بھی ریاستی وزیر شوبھندو چٹو اپادھیائے امیدوار ہیں اور انہوں نے بھی 50 ہزار سے زاید ووٹوں سے سبقت حاصل کی ہے۔ یہاں اس وقت دوسری پوزیشن پر بی جے پی نہیں سی پی آئی ایم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined